اسرائیل کے ساتھ فائر بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے: فلسطین

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th May 2019, 4:40 PM | عالمی خبریں |

غزہ 6مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) فلسطینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ دو روز سے جاری کارروائیوں کے بعد اسرائیل کے ساتھ فائر بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ تاہم ادارہ اس خبر کی تصدیق نہیں کرسکتا ہے۔ واضح ہو کہ ہفتے کو شروع ہونے والی لڑائی کے بعد خطے میں جنگ کے خطرات منڈلانے لگے تھے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فلسطینی تنظیموں حماس اور اسلامک جہاد کے عہدیداران نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ مصر نے فریقین کے مابین فائر بندی میں کردار ادا کیا۔معاہدے کے تحت اسرائیل پر راکٹ حملے بند کئے جائیں گے جبکہ اسرائیل بھی غزہ میں کوئی فضائی یا زمینی کارروائی نہیں کرے گا۔مصر کے ایک نمائندے کی جانب سے بھی شناخت ظاہر نہ کرنے پر قیام امن کے معاہدے کی تصدیق کی گئی ہے۔اسرائیل اور فلسطین کے مابین ہونے والی حالیہ لڑائی کو 2014کے بعد ہونے والی بڑی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔خبررساں ادارے’اے ایف پی‘ کے مطابق ہفتے کے روز کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب غزہ کی جانب سے جنوبی اسرائیل پر متعدد راکٹ داغے گئے۔ جس کے بعد اسرائیلی فضائیہ اور زمینی افواج نے غزہ میں بمباری کی۔اطلاعات کے مطابق حالیہ لڑائی میں 9 عسکریت پسندوں سمیت 23 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ تین شہریوں سمیت چار اسرائیلی بھی ان واقعات میں ہلاک ہوئے ہیں۔حماس اور اسلامک جہاد کی جانب سے اسرائیل پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ مصر اور اقوام متحدہ کی معاونت سے طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔تنظیموں کا دعویٰ تھا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی کے اطراف رکاوٹیں بڑھا کر آمدورفت محدود کر رہا ہے۔ جو کہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اتوار کو ایک بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے افواج کو غزہ کی پٹی میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی اجازت دی ہے۔حماس اور اسلامک جہاد کی جانب سے یہ موقف سامنے آیا تھا کہ مکمل فائر بندی اسی صورت ممکن ہے جب اسرائیل غزہ میں کارروائی کو مکمل طور پر روک دے۔اسرائیل کا دعویٰ تھا کہ حماس اور اسلامک جہاد کی جانب سے جنوبی اسرائیل پر 590 راکٹ داغے گئے تھے جس کے جواب میں اسرائیل نے کارروائی کی۔اسرائیلی حکام کے مطابق دو روز کی کارروائی کے دوران غزہ میں 350 سے زائد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والی ایک کارروائی میں چودہ ماہ کا بچہ بھی شہید ہوا تھا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...