ارنب گوسوامی اور بی اے آر سی کے سابق سی ای او کے مابین واٹس ایپ چیٹ مبینہ طور پر لیک

Source: S.O. News Service | Published on 16th January 2021, 9:13 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،16/جنوری (آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ کے وکیل پرشانت بھوشن نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ واٹس ایپ چیٹ کے اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں۔ اگر یہ اسکرین شاٹس درست ہیں تو پھر ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ارنب گوسوامی کی  مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے  اور ٹی آر پی کے جعلی گھوٹالہ معاملے میں  اُنہیں  نئی پریشانی  کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 پرشانت بھوشن نے جمعہ کے روز جو وہاٹس ایپ کے اسکرین شاٹ شیئر کیے ہیں وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ہیں۔ ان ناموں میں سے ایک نام ارنب کا ہے، جبکہ دوسرے نام کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ پارتھی داس گپتا کا ہے۔ داس گپتا براڈکاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل یعنی بی اے آر سی کے 2013 سے 2019 کے درمیان سی ای او تھے۔ جعلی ٹی آر پی گھوٹالہ میں اسے گرفتار کیا گیا ہے۔ بی اے آر سی وہ ادارہ ہے، جو ملک کے 45 ہزار گھروں میں ٹی وی پر لگے بار او میٹر کے ذریعہ ہر ہفتے بتاتا ہے کہ کون سا چینل زیادہ  دیکھا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹوں پر یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ارنب اور داس گپتا کے مابین یہ گفتگو 2019 میں ہوئی تھی۔ اسے ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کے پاس 500 صفحوں پر مشتمل واٹس ایپ چیٹ کا حصہ قرار دیا جارہا ہے۔ تاہم ممبئی پولیس نے اب تک ان اسکرین شاٹ کی تصدیق نہیں کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔