عام مسافروں کیلئے لوکل ٹرین کی بحالی میں پریشانی

Source: S.O. News Service | Published on 31st October 2020, 10:11 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،31؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) عام مسافروں کیلئے لوکل ٹرین خدمات کی محدود بحالی کی مہاراشٹر سرکار کی تجویز پر مسائل کا حوالہ دیتےہوئے ریلوے انتظامیہ نے گیند ایک بار پھر حکومت کے پالے میں  ڈال دی ہے۔

ویسٹرن اور سینٹرل ریلوے نے ریاستی حکومت کو بھیجے گئے جواب میں   یہ سوال اٹھایا ہے کہ کورونا کیلئے احتیاطی تدابیر کو ملحوظ رکھتےہوئے بھیڑ پر کس طرح قابو پایا جائےگا۔ ریلوے انتظامیہ نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ کورونا کی وجہ سے یومیہ 21؍ لاکھ سے زیادہ مسافروں  کیلئے گنجائش نہیں  پیدا کرسکتی۔

واضح رہے کہ کورونا کی وبا سےقبل لوکل ٹرینوں  میں  یومیہ 80؍ لاکھ سے زیادہ افراد سفر کرتے تھے۔ اس کی وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ کورونا کی احتیاطی تدابی کی وجہ سے اب ایک لوکل ٹرین میں  صرف 700؍ مسافر ہی سفر کرسکتے ہیں جبکہ مارچ تک ایک ٹرین میں صبح اور شامل بھیڑ کے وقت  5؍ ہزار افراد سفر کرتے تھے۔ ویسٹرن ریلوے نے اپنے جواب میں  کہا ہے کہ وہ خدمات کو پوری طرح بحال کرنے کیلئے تیار ہے مگر بھیڑ کے کنٹرول کی تکنیک کا ہونا لازمی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...