مینگلور:  ترشول دیکشا کے ذریعے سماج میں فساد مچانا مقصود ہے تو ہم آئین کے تحفظ کیلئے تحریک شروع کریں گے: ایس ڈی پی آئی

Source: S.O. News Service | Published on 26th October 2021, 8:46 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو،26؍اکتوبر(ایس او نیوز؍پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا، منگلورضلعی کمیٹی نے ڈی سی دفتر کے روبرو "سمودھنا دیکشے "پروگرام کا انعقاد کیا۔ جس میں ایس ڈی پی آئی ریاستی کمیٹی رکن بی آر بھاسکر پرساد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وی ایچ پی اور بجرنگ دل:"ترشول دیکشے"(ترشول تقسیم)کے ذریعے سماج میں بدامنی اور ہنگامہ برپا کرنا چاہتے ہیں تو ایس ڈ ی پی آئی آئین کے تحفظ کیلئے تحریک شروع کرے گی۔

حال ہی میں وی ایچ پی اور بجرنگ دل نے آیودھا پوجا کے موقع پر اپنے اراکین میں "ترشولا دیکشے "(ترشول تقسیم) کرکے سماج میں بدامنی اور انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی تھی۔ بھاسکر پرساد نے کہا کہ پسماندہ، دلت، بلاوا اور بنٹ برادری کے نوجوان سنگھ پریوار کے تقسیم کردہ ترشول کی سازش میں پڑ کر اپنی زندگیاں خراب کررہے ہیں۔ دوسری طرف برہمن برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوان سماج میں اعلی عہدوں پر فائز ہوتے ہوئے اپنی نفیس زندگی گذاررہے ہیں۔ بھاسکر پرساد نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اس بات کو پسماندہ اور دلت برادریوں کو سمجھنا چاہئے۔ بھاسکر پرساد جو کرناٹک وزیر اعلی بومائی کے عمل۔ردعمل سے متعلق بیان پر برہم تھے، نے کہا کہ اگر عوام عمل۔ردعمل پر اترجائیں تو ریاست کے حالات کہا ں جاسکتے ہیں۔

بسوارج بومائی جنہیں قانون کی حفاظت کے بارے میں بیان دینا تھا اور وزیر اعلی کے عہدے پر رہتے وقت انہیں وقار اور عظمت کے ساتھ پیش آنا چاہئے، ورنہ وزیر اعلی کو اپنے عہدے سے استعفی دیکر کسی بھی تنظیم میں شمولیت اختیار کرکے اس طرح کے بیان دینا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دکشے کا معنی اچھا ہے لیکن منگلورو میں پیش آنے والا واقعہ لوگوں کو ایک برے ارادے کیلئے تیار کررہا تھا۔ بھاسکر پرساد نے سوال کیا کہ کیا کلاڈکا پربھاکر بھٹ، جگدیش کارنتھ اور پرمود متالک کے بہن بھائیوں میں ترشول تقسیم کی جارہی ہے؟، نہیں، ان کے بچے اعلی تعلیم کے ساتھ اچھی زندگی گذاررہے ہیں۔ لیکن پسماندہ، دلت، بنٹ اور بلاوا برادری کے بچوں کو ترشول دی جاتی ہے، کیا آپ کا یہ ارادہ نہیں ہے کہ یہ لوگ آپس میں لڑکر مرجائیں؟

ایس ڈی پی آئی دکشن کنڑا  کے صدر ابوبکر کولائی نے پروگرام کی صدارت کی اور تمہید پڑھ کر آئین کے تحفظ کا حلف دلایا۔ ضلع کے سابق صدر عطاء اللہ جوکٹے، انور سادات، سادات بجٹور، اقبال بلارے، ریاض فرنگی پیٹ، جلیل کے، الفانسو فرانکو، ویکٹر مارس، مسریا کننور اور دیگر اس پروگرام میں شریک رہے۔ ضلعی جنرل سکریٹری انور سادات نے استقبالیہ پیش کیا اورضلعی سکریٹری شاکر الکیجمل نے شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں خواتین سمیت سینکڑوں کارکنان شریک رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

تعلیمی میدان میں سرفہرست دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا  اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔

این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ...