تریپورہ تشدد: صحافیوں پر کارروائی پر 'سپریم کورٹ' کی روک

Source: S.O. News Service | Published on 8th December 2021, 7:21 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،8؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) سپریم کورٹ نے بدھ کو ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا اور تریپورہ میں فرقہ وارانہ تشدد سے متعلق رپورٹیں لکھنے پر صحافیوں کے خلاف درج مقدمات میں مزید کارروائی پر روک لگاتے ہوئے اس سے جواب طلب کیا ہے۔

جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی صدارت والی بنچ نے میڈیا کمپنی ایچ ڈبلیو نیوز نیٹ ورک اور اس کے صحافیوں سمردھی ساکونیا اور سورنا جھا پر مبینہ طور پر فرقہ وارانہ تشدد پر بدنیتی پر مبنی خبریں لکھنے کے الزام میں درج کی گئی ایف آئی آر پر کارروائی پر روک لگاتے ہوئے چار ہفتوں کے اندر اندر اپنا جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔

بنچ نے ڈیجیٹل نیوز پورٹل ڈبلیو۔ ایچ نیوز نیٹ ورک چلانے والی کمپنی تھیوس کنیکٹ کی جانب سے دائر درخواست پر نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔ درخواست گزار کے وکیل سدھارتھ لوتھرا نے بحث کرتے ہوئے تریپورہ حکومت پر الزام لگایا کہ ایف آئی آر کے اندراج کے پیچھے پریس کو ہراساں کرنے کا مقصد چھپا ہوا ہے۔

سینئر وکیل لوتھرا نے دلیل دی کہ صحافیوں کے خلاف تشدد کیس میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی اور انہیں ضمانت مل گئی ہے۔ انہوں نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ اس کے بعد بھی ایک ایف آئی آر درج کی گئی جس سے لگتا ہے کہ دراصل پریس کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو کہ ناانصافی ہے۔

مختصر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا کہ "ایف آئی آر پر کارروائی معطل رہے گی۔ ہم نوٹس جاری کریں گے۔" تریپورہ پولیس نے درخواست گزار صحافیوں پر مختلف گروپوں کے درمیان باہمی نفرت اور فرقہ وارانہ تشدد کے بارے میں بے بنیاد خبریں پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔

تریپورہ پولیس نے صحافیوں ساکونیا اور جھا کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 120-بی (مجرمانہ سازش)، 153-اے (مذہبی گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا) اور 504 (امن کی خلاف ورزی پر اکسانے کے ارادے سے جان بوجھ کر توہین) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

تاہم، درخواست گزاروں کی جانب سے عدالت عظمیٰ کے سامنے دلائل کی بنیاد پر یہ کہا گیا کہ ان کی خبر شائع کرنے کا مقصد تریپورہ میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کی زمینی حقیقت کو عوام کے سامنے لانا تھا۔ درخواست گزاروں نے دعویٰ کیا کہ خبروں میں مختلف برادریوں کے درمیان نفرت اور دشمنی پھیلانے کا کوئی مواد نہیں ہے۔ جبکہ ایف آئی آر درج کرنے کے پیچھے سیاسی مقصد تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...