تریپورہ کی بی جے پی حکومت پر خطرہ، مسئلہ کا حل نکالنے بپلب دیب دہلی روانہ
اگرتلہ،21؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) تریپورہ میں کورونا وبا کی وجہ سے بگڑتی ہوئی صورت حال اور ریاست میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں بڑھتے عدم اطمینان کے دوران وزیراعلی بپلب دیب کو پارٹی اعلی کمان نے دہلی بلایا ہے۔ وزیراعلی کے سکریٹریٹ نے ان کے دہلی دورے کے بارے میں تفصیلی اطلاعات فراہم کرنے سے منع کردیا ہے لیکن دعوی کیا گیا ہے کہ یہ پہلے سے طے شدہ اور سرکاری دورہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلی بپلب دیب ایک روزہ اسمبلی سیشن میں حصہ لیں گے اور دوپہر کے کھانے کے بعد وہ تین روزہ دورے پر دہلی روانہ ہوجائیں گے۔
بی جے پی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی اراکین اسمبلی اور اتحادی آئی پی ایف ٹی کے اراکین اسمبلی کے درمیان رسہ کشی کی وجہ سے کورونا کے انتظام کرنے میں حکومت کے کردار اور وزیراعلی کے ذریعہ میڈیا کو حکومت کی تنقید کرنے اور کورونا اور کووڈ انتظامی سرگرمیوں میں دیکھ بھال اور بڑے پیمانے پر ہونے والی بدعنوانی کو سامنے لانے پر انجام بھگتنے کی دھمکی دیا جانا شامل ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ برسراقتدار بی جے پی اور آئی پی ایف ٹی کے تقریباً آدھے سے زیادہ اراکین اسمبلی وزیراعلی کی جانب سے اتوار کی رات اپنی رہائش گاہ پر منعقد ایک جوائنٹ لیجس لیٹر پارٹی کی میٹنگ میں موجود نہیں تھے۔