ممتا بنرجی نندی گرام سے انتخاب لڑیں گی، 42 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا

Source: S.O. News Service | Published on 6th March 2021, 11:15 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کولکاتا، 6؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے ، وزیر اعلی ممتا بنرجی نےاعلان کیا کہ وہ اپنی روایتی اسمبلی حلقے سے انتخاب نہیں لڑیں گی بلکہ نندی گرام سے انتخاب لڑیں گی اور بھوانی پور سے ریاستی وزیر برقیات شوبھن دیب چٹرجی انتخاب لڑیں گے-

ممتا بنرجی نے آج ریاست کے 294اسمبلی حلقے میں سے 291اسمبلی حلقے کےلئے امیدواروں کے نام کا اعلان کیا ہے۔اپنے انتخابی حلیف جماعت گورکھا جن مکتی مورچہ کےلئے تین نشستیں چھوڑ دی گئی ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ اس مرتبہ نندی گرام سے انتخاب لڑیں گی ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی پارٹی ہمیشہ سے سب سے پہلے امیدواروں کے نام کا اعلان کرتی ہے ۔ممتا بنرجی نےاس مرتبہ 50خواتین کو ٹکٹ دیا ہے ۔79ایس سی اور 17ایس ٹی کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔جب کہ 42مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ دارجلنگ، کالمپونگ اور کرسیانگ سے گورکا جن مکتی مورچہ کے امیدوار اعلان کریں گی ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ میں جو بولتی ہوں اس پر قائم رہتی ہوں ، میں نے نندی گرام سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا تھا اور وہیں سے انتخاب لڑوں گی ۔

ممتا بنرجی نے کہاکہ ان کی پارٹی نے کسی بھی 80سال کے اوپر کے عمر کے لوگوں کوٹکٹ نہیں دیا ہے۔ جن اہم امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے کہ ان میں سابق آئی پی ایس آفیسر ہمایوں کبیر ،کرکٹرمنوج تیواری ودیگر شامل ہیں ۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ پارٹی کے سینئر لیڈروں کو ٹکٹ نہیں دے پارہی ہیں ، کیوں کہ پارٹی میں کئی نئے چہرو ں آگے لانا تھا ۔اس لئے کی سینئر لیڈروںکو ٹکٹ نہیں دیا جارہا ہے ۔اگرا ن کی پارٹی اقتدا ر میں آئے گی تو ودھان پریشد کی تشکیل دے گی اور وہاں پارٹی کے سینئر لیڈروں کو امیدوار بنایا جائے گا۔خیال رہے کہ دسمبر میں شوبھندو ادھیکاری کے بی جے پی میں شامل ہونے کی وجہ سے ممتا بنرجی نے نندی گرام سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔