ترنمول کانگریس نے ای وی ایم مشین کو ہٹانے کا دیا نعرہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd July 2019, 12:26 PM | ملکی خبریں |

کولکتہ،22؍جولائی (ایس او نیوز؍یو این آئی)  وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج پارٹی کے سالانہ ریلی ’شہید دیوس‘ کے موقع پر ایک طرف جہاں لوک سبھا انتخابات میں کراری شکست کی وجہ سے پست حوصلہ ہوچکے پارٹی ورکروں کے اعتماد کو بحال کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس واپسی کرے گی اور عوام اب بھی پارٹی کے ساتھ ہیں، وہیں ممتا بنرجی نے ای وی ایم مشین کے خلاف مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ای وی ایم مشین کی موجودگی میں منصفانہ پولنگ نہیں ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای وی ایم مشین کے ذریعہ عوامی مینڈیٹ کو چرایا جا رہا ہے اس لیے بیلٹ پیپر کے سسٹم کو بحال کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی ممتا بنرجی نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے ورکر خوف زدہ نہیں ہونے والے ہیں۔

شاردا اور روز ویلی چٹ فنڈ گھوٹالہ پر تبصرہ کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ حال ہی میں مرکزی ایجنسیاں دوبارہ سرگرم ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹالی ووڈ کی دو مشہور شخصیات کو مرکزی ایجنسی نے طلب کرکے پوچھ تاچھ کی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ای ڈی نے ٹالی ووڈ اداکار پرسونجیت اور ریتوپرنا سین سے پوچھ تاچھ کے دوران کہا کہ اگر گرفتاری سے بچنا چاہتے ہیں تو بی جے پی میں شامل ہوجائیں ورنہ آپ کا حال بھی سدیپ بندو اپادھیائے اور تاپش پال جیسا ہی کردیا جائے گا۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی ایجنسیوں کا سیاسی استعمال کرکے بی جے پی کیا حاصل کرنا چاہتی ہے؟ ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ خیال رہے کہ ریتو پرسنا سین روز ویلی چٹ فنڈ گھوٹالہ میں ای ڈی کے دفتر میں سی جی او کمپلیکس میں 8 جولائی کو پیش ہوئی تھیں۔ ان سے 8 گھنٹہ تک پوچھ تاچھ کی گئی۔ اس کے علاوہ پرسونجیت سے بھی ای ڈی نے پوچھ تاچھ کی ہے۔

ممتا بنرجی نے کولکاتا سے محض 50 کلومیٹر دوری پر واقع پھاٹ پارہ میں جاری تشدد کے واقعات پر کہا کہ بی جے پی اس کے لئے ذمہ دار ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کو ووٹ دینے کا مطلب ہے کہ وہ ریاست میں امن کے ماحول کو قائم نہیں رہنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈران جان بوجھ کر بھاٹ پارہ میں ماحول خراب کر رہے ہیں۔

یوتھ کانگریس کے صدر اور ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ ہم نے بھلے ہی لوک سبھا انتخابات میں محض 22 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے مگر 2021 کے اسمبلی انتخابات میں 250 سے زاید سیٹوں پر کامیابی حاصل کریں گے۔

ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران کیا ہوا ہم سب جانتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی یہ جیت ای وی ایم مشین کے بدولت ہے اور ہمار مطالبہ ہے کہ ای وای ایم مشین کی جگہ پیلٹ پیپر کو واپس لایا جائے۔ انہوں نے یوتھ لیڈروں سے اپیل کی کہ ممتا بنرجی کے فلاحی اسکیموں کو لے کر عوام تک پہنچیں۔ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ شوبھندو ادھیکاری نے کہا کہ بنگال میں ابھی بھی ممتا بنرجی سب سے زیادہ مقبول لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترقیاتی کاموں کے ذریعہ عوام تک پہنچیں گے اور ایک بار پھر جیت حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی بنگال کے کلچر کو نہیں جانتی ہے۔ اگر یہ لوگ بنگال کے کلچر کو جانتے تو ودیا ساگر کی مورتی کو نہیں توڑتے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...