منگلورومیں اسکول بس پر گرا بہت بڑا درخت۔17اسکولی بچے بال بال بچ گئے!
منگلورو14/اگست (ایس او نیوز) آج بدھ صبح منگلورو کے ننتور سرکل کے پاس ایک اسکول بس پر ایک بہت بڑا درخت گر پڑا مگر خوش قسمتی سے بس میں سوار 17 اسکولی بچے بال بال بچ گئے۔
حادثے کی خبر ملتے ہی ڈپٹی کمشنر آف پولیس اوردیگر افسران فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔معلوم ہوا ہے کہ یہ بس کیمبرج اسکول کی تھی جس پر زمین سے اکھڑنے والا بہت ہی بڑا درخت گر پڑا تھا اور اس میں بچوں کے لئے یہ بہت ہی خطرناک حادثہ ثابت ہوسکتا تھا۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس پی ایس ہرشا نے بتایا کہ اسکول کے پرنسپال سے ملی اطلاع کے مطابق اس بس میں سوار تمام بچے بالکل محفوظ ہیں اور انہیں کسی بھی قسم کانقصان نہیں پہنچا ہے۔