کرناٹک کے مختلف شہروں میں یا دوسری ریاست میں پھنسے بھٹکلی افراد اب آسکتے ہیں واپس بھٹکل؛ تنظیم کی طرف سےجاری کی گئیں ہدایات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd June 2020, 10:27 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 2 جون (ایس او نیوز)  بھٹکل میں اب چونکہ لاک ڈاون میں ڈھیل دی گئی ہے اور یکم جون سے بھٹکل میں تمام دکانوں اور کاروباری اداروں کو صبح آٹھ سے دوپہر دو بجئے تک کھولنے کی اجازت بھی دی جاچکی ہے، اس بنا پر ریاست کرناٹک کے مختلف شہروں یا ملک کی دیگر ریاستوں میں پھنسے ہوئے بھٹکلی افراد کے لئے اب بھٹکل واپس آنے کی راہ ہموار   ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ مہاراشٹرا، گجرات، مدھیہ پردیش، راجستھان اور تمل ناڈو ان  پانچ ریاستوں میں چونکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے، اس لئے تین چار روز قبل  ان  ریاستوں سے کرناٹک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کی گئی تھی، اور کرناٹک کی سرحد پر ان ریاستوں سے آنے والوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ مگر اب ان ریاستوں سے بھی آنے والوں کو چھوٹ دی گئی ہے۔ اس تعلق سے گفتگو کرتے ہوئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر بھرت نے بتایا کہ ان پانچ ریاستوں سے اگر کسی کو بھٹکل یا ریاست کے کسی شہر  میں آنا ہو تو ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ پہلے سرکار کی جانب سے جاری سیوا سندھو ایپ میں  تفصیلات جمع کرائیں اور  ایپ کے ذریعے   اجازت نامہ لے کر ہی آ ئیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی  ان ریاستوں سے کرناٹک میں داخل ہوتا ہے  تو پھر ان کے تھوک کے سیمپل لئے جائیں گے اور سرکاری کورنٹائن سینٹر میں سات دنوں تک رکھا جائے گا، اگررپورٹ نیگیٹو آتی ہے تو پھر انہیں گھر جانے کی اجازت دی جائے گی اور گھر پر مزید سات دن کورنٹائن میں رہنے کی ہدایت دی جائے گی۔ لیکن ان  ریاستوں کو چھوڑ کر دوسری ریاستوں سے اگر کوئی بھٹکل آتا ہے اور اُن میں کورونا کی کوئی علامت نہیں پائی جاتی ہے تو پھر انہیں سیدھے گھر پر ہی چودہ دنوں  تک کورنٹائن میں رہنے کی ہدایت دی جائے گی اور اُن کے کوئی سیمپل نہیں لئے جائیں گے۔ لہٰذا لاک ڈاون میں چھوٹ دیئے  جانے کے بعد بھٹکل کے جو بھی افراد جہاں کہیں بھی پھنسے ہوئے ہوں  وہ اب واپس بھٹکل آسکتے ہیں۔

اس تعلق سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ   لاک ڈاؤن میں ڈھیل دئے جانے کے بعد ریاستی، ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بیرون بھٹکل میں مقیم  بھٹکلی افراد کے بھٹکل لوٹنے کا سلسلہ جاری ہوچکا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا اور حکومت کے موجودہ ضابطہ کے مطابق اندرون ھند سے آنے والے تمام افراد کو بھٹکل پہنچنے کے بعد اپنے اپنے گھروں میں 14 دنوں تک کورنٹائن کرنا یعنی اپنے آپ کو گھروں میں محدود ومقید رکھنا لازمی ہے اس مقصد کے تحت مجلس اصلاح وتنظیم کی انتظامیہ کے اجلاس منعقدہ مورخہ 31 مئی 2020  میں طے پایا ہے کہ شہر کے ہر علاقے کی مسجد کمیٹی کے ذریعے اپنے اپنے علاقوں میں سوشل رپورٹنگ کے اس اہم اور ضروری    کام کو انجام دیا جائے جس میں مساجد کے ذمہ داران کے علاوہ حلقے کے تنظیم اراکین انتظامیہ، حلقے کے میونسپل کونسلرز  و پنچایت ممبران، حلقے کے اسپورٹس سینٹرز کے ذمہ داران کا بھی  مکمل تعاون حاصل کیا جائے تاکہ مندرجہ ذیل ہدایات پر مشتمل اس بیداری مہم کے ذریعے اس مرض کو ہم اپنے علاقے میں کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوسکیں.

مجلس اصلاح وتنظیم نے اخباری بیان میں  علاقے کے تمام مندرجہ بالا ذمہ داران سے گزارش کی  ہے کہ  مسجد کمیٹی کے ساتھ مربوط رہ کر اس مہم کو کامیاب بنانے میں تنظیم کے ساتھ  تعاون کریں. 

1) بیرون بھٹکل کسی بھی علاقے سے بھٹکل پہنچنے والے تمام افراد بھٹکل کے محکمہ صحت  تعلقہ گورنمنٹ ہسپتال جا کر بھٹکل آنے کی رپورٹنگ کریں نیز محلہ کمیٹی کے ذمہ داران ، تنظیم کے اراکین انتظامیہ، منسپل کونسلرز، پنچایت ممبران، اسپورٹس سنٹروں کی ذمہ داران میں سے کسی کو اس کی اطلاع دیں. 

2) بھٹکل پہنچنے کے بعد 14 دنوں تک اپنے مکان سے باہر نہ نکلیں گھر پر ہی رہیں نمازیں بھی اپنے گھروں میں ہی ادا کریں. نیز سردی، کھانسی، بخار یا سانس لینے میں دشواری وغیرہ جیسی علامات اپنے اندر پائی جائیں تو گورنمنٹ ہاسپٹل جا کر چیک آپ کروائیں ۔

3) کوئی بھی شخص بغیر کسی ضرورت کے گھر سے باہر نہ نکلے اور بوقت ضرورت گھر سے باہر نکلتے وقت منہ پر ماسک ضرور پہن لیں. اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن وغیرہ سے دھونے کی عادت ڈالیں. اپنے منہ، ناک اور آنکھوں پر بار بار ہاتھ پھیرنے سے گریز کریں.

 وباء کے ان ایام میں  زیادہ افراد ایک جگہ جمع ہونے سے گریز کریں. تفریحی مقامات پر جانے سے مکمل طور پر اجتناب کریں ۔

4) ٹووہیلر سواریوں میں دو افراد سے زیادہ بالکل نہ بیٹھیں محکمہ پولیس نے (triple ride) کی صورت میں بغیر کسی پس وپیش کے کیس بک کرنے کی تنبیہ کی ہے لہذا اس طرح کی قانون شکنی سے ہر طرح سے اجتناب کریں. 

تنظیم نے اس بات کی اُمید ظاہر کی ہے کہ اگر ان ہدایات پر مکمل طور پر عمل کیا گیا تو انشاءاللہ اس وباء کے پھیلاؤ کو روکنے میں ضرور مدد ملے گی. 

تنظیم کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ  چونکہ ہمارے ملک میں مرکزی اور ریاستی  حکومتوں کی طرف سے بھی (covid -19)  بیماری سے متعلق ( protocol) ضابطوں میں بھی وقتاً فوقتاً تبدیلی ہوتی رہتی ہے اور اب وسائل کی کمی اور اس موذی مرض کی موجودہ بے قابو ہوتی ہوئی صورتحال  کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے یہ اہم ہدایات جاری کی جارہی ہیں کہ ہر ہر علاقہ، محلہ اور وارڈ کے ذمہ دار افراد اور مقامی تنظیمیں اپنے اپنے علاقوں میں اس مرض کو قابو میں رکھنے اور اس کی روک تھام کےلئے ہر ممکنہ تدابیر اختیار کریں، جس میں ایک اہم کام سوشل رپورٹنگ کا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ سوسائٹی میں اگر کسی بھی فرد کے اندر یا اس کے خاندان کے افراد میں  کسی کو بخار، سر درد، کھانسی، اور سانس لینے میں تکلیف جیسی علامات اور بیماری کے اثرات پائے جاتے ہوں تو ایسے شخص کی طبی جانچ کروانے کا اہتمام کیا جائے.

 چونکہ عام سردی بخار کے اثرات اور کورونا وائرس کی علامات ( symptoms ) ایک جیسے ہیں لہذا کورونا وائرس کا کوئی اندیشہ اور گمان نہ ہونے پر بھی وہ خوف و ہراس اور شک و شبہ میں جینے کے بجائے ان بیماریوں سے متعلق فوری طور پر رپورٹ اور جانکاری محکمہ صحت کو فراہم کریں تاکہ ہمارے اس چھوٹے سے احتیاطی قدم سے نہ صرف ہم اپنے اور اپنے  اہل خاندان کو بلکہ اپنے اطراف کے لوگوں، پوری سوسائٹی اور شہر بھٹکل کو اس وبائی مرض کے مہلک و مضر اثرات سے محفوظ رکھنے میں کامیاب ہوسکیں.

تنظیم جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے نے پریس ریلیز میں متنبہ کیا  ہے کہ اگر    اس سلسلے میں ہم میں سے کسی ایک فرد نے  بھی ذرا سی بے احتیاطی اور غفلت برتی  تو  ہمیں دوبارہ پھر کٹھن مراحل سے دوچار ہونا پڑسکتا ہے، اس لئے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ کورونا  کو بھٹکل میں مزید زندہ ہونے کا موقع نہ دیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔