بھٹکل کی مچھلی مارکیٹ کو لے کر سوشیل میڈیا پر وائرل وڈیو، آڈیو اور مسیجس پر ایک نظر

Source: S.O. News Service | Published on 1st April 2021, 8:37 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:یکم اپریل(ایس اؤ نیوز) پرانے بس اسٹانڈ پر واقع پرانی مچھلی مارکیٹ کو سرکاری اسپتال روڈ پر واقع نئی مچھلی مارکیٹ میں منتقل کئے جانے والے بھٹکل میونسپالٹی کے  فیصلے کو لے کر جاری نتازعہ ،سوشیل میڈیا پر بحث کا موضو ع بنا ہواہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کی صدارت میں  مچھلی فروشوں کے ساتھ  میونسپل حکام اورتعلقہ انتظامیہ کی میٹنگ  میں یکم اپریل کو نئی مچھلی مارکیٹ کی شروعات کرنا  طے  ہوتا ہے مگر پرانی  مارکٹ کو کچھ مدت کے لئے  بحال رکھے جانے کی بھی اے سی ممتا  دیوی فیصلہ سناتی ہے،  جس کے بعد آج جمعرات کو بھٹکل  رکن اسمبلی سنیل نائک  پرانی مچھلی مارکیٹ پہنچتے ہیں اور  ہر حال میں پرانی مچھلی مارکیٹ کو بحال رکھنے والا جذباتی بیان  دیتے ہیں جس کے بعد سوشیل میڈیا پر  مضحکہ خیز انداز میں وڈیو، آڈیو اور پیغامات وائر ل ہورہےہیں۔ اس کی ایک جھلک یہاں قارئین کے لئے پیش کی جارہی ہے۔

ایک وائر ل وڈیو میں رکن اسمبلی سنیل نائک نئی مچھلی مارکیٹ کے افتتاحی تقریب میں کئے  گئے بیان اور آج کے پرانی مچھلی مارکیٹ پہنچ کر کہی گئیں باتوں کو پیش کیاگیا ہے۔ جس میں رکن اسمبلی نئی مچھلی مارکیٹ کی افتتاحی تقریب میں کہہ رہےہیں کہ(بھٹکل کے)  نیچے سے لے کر اوپری علاقوں تنگنگنڈی تک جتنےبھی مچھلی فروش سڑک کنارے مچھلی فروخت کررہےہیں انہیں سمجھا بجھا کر نئی مارکیٹ میں لانا چاہئے ،پھر نئی وڈیو میں دیکھا یا گیا ہے کہ  سنیل نائک نے آج کیا کہا ہے ، وڈیو کے مطابق  سنیل نائک کہتےہیں کہ کسی حال میں یہ مچھلی مارکیٹ بند نہیں  ہونے  دی جائے گی۔ اگر میونسپالٹی پرانی مارکٹ کی مرمت نہیں کرتی ہے تو خود رکن اسمبلی   کے   فنڈ  سے  اس کی درستگی کریں گے۔ رکن اسمبلی کا یہ وڈیو کافی وائرل ہوا ہے۔ جس پر لوگ  اپنے اپنے انداز  میں کمنٹ کررہے ہیں۔

رکن اسمبلی سنیل نائک کی وڈیو پر روی نائک کانڈے کوڈلو نامی فرد نےلکشمن نائک الویکوڑی کا کمنٹ کنڑا میں  فیس بُک پر  پوسٹ کیا ہے  جس میں لکھا ہے کہ  عالی جناب ! رکن اسمبلی صاحب ! آپ ایک سرکاری نمائندے ہیں، اپنے حدود کو پھلانگتے ہوئے  آپ نے مچھلی مارکیٹ کے معاملے میں خوامخواہ ہاتھ ڈالا  ہے۔  آپ کو  اتنا بھی شعور نہیں ہےکہ کون مچھلی کا شکار کرتےہیں اور کو ن مچھلی مارکیٹ میں لاکر فروخت کرتے ہیں۔ پہلے والی مچھلی مارکیٹ چھوٹی ہے ، عوام کی بھیڑ رہتی ہے، صفائی کا خیال نہ رکھے جانے کا خیال رکھتےہوئے حکومت کی طرف سے بھٹکل تعلقہ کو ایک جدید سہولیات سے آراستہ مچھلی مارکیٹ کی منظوری ہوئی ۔ مگر آپ اس کا اصل مقصد بھول رہے ہیں۔ اسی طرح ایک مرتبہ مچھلی فروش ، نئی مچھلی مارکیٹ میں بیٹھ کر مچھلی بیچنا شروع کردیں تو لوگ بھی خود پہنچ کر مچھلی خریدنا شروع کردیں گے۔ نئی مچھلی مارکیٹ ،پرانی مچھلی مارکیٹ سے  دس بارہ کلو میٹر کی دوری پر  نہیں ہے۔ نئی مارکٹ میں  پیدل جاسکتےہیں۔ زمانےکے تقاضوں کے تحت بدلنا فطرت ہے۔ جدید ترقی اور جدیدیت کے ساتھ ہم کو بھی چلنا ہوگا۔ اپنے بے وقوفانہ رویہ سے باز آئیں ، بھٹکل کو پاک صاف رکھنےمیں اپنا تعاون دیں۔ حکومت کی طرف سے جاری کردہ سرکلر میں ہی ہے کہ مچھلی اور سبھی طرح کے گوشت کے دکان گنجان آبادی والے علاقوں سے دور رکھنا ہے۔آپ اس کی حساسیت کو سمجھتےہوئے ڈھونگی سیاست چھوڑکر نئی مچھلی مارکیٹ میں مچھلی فروشوں کو مچھلی بیچنے پر منانے کے لئے تعاون کریں ۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو افسران اپنا کام خود کریں گے۔ آپ سیاست  کے لئے اپنی شائستگی کو نہ بھولیں اور عوام میں مذاق کا موضوع نہ بنیں۔

وہاٹس ایپ کے ایک گروپ  پر  بھی ایک  شخص نے کنڑا میں لکھا ہے   کہ  وبائی مرض کی آماجگاہ بنی پرانی مچھلی مارکیٹ معاملے میں کچھ نقلی ماہی گیر معاملے کو غلط رخ دینےکی کوشش کررہےہیں۔ اس سلسلےمیں ماہی گیر لیڈران کو  بیدار ہوکر ہماری ماؤوں کی صحیح رہنمائی کرنی چاہئے۔ اس شخٓص نے بریکیٹ ڈال کر یہ بھی پوچھا ہے کہ ٹیکس لینے  والااور صبح سویرے مارکیٹ پہنچنے والی مچھلی کی صفائی کرنے والا بھی  کیا ماہی گیر ہیں ؟  یہ کیا ہے میرے بھائی  ؟

اس طرح کئی ایک پیغامات، وڈیو اور آڈیو واٹس ایپ  فیس بک وغیرہ پر وائر ل ہورہےہیں، وائرل مسیجس کے دوران    اب دیکھنے والی  بات یہ ہوگی کہ بالاخر  پرانی مچھلی مارکٹ کو وہیں بحال رکھا جائے گا یا پھر آئندہ کچھ دنوں یا مہینوں  بعد   اُسے بند کیا جائے گا  ۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...