کرناٹک میں کئی آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے

Source: S.O. News Service | Published on 30th July 2020, 11:49 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،30؍جولائی(ایس او نیوز) کورونا وائرس کے درمیان ریاستی حکومت درجن بھر سینئر آئی اے ایس عہدیداروں کا تبادلہ کیا گیا۔

محکمہ لیبر کے سکریٹری ایم مہیشور راؤ کا تین ماہ میں تیسری مرتبہ تبادلہ کیا گیا۔ محکمہ زراعت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری راج کمار کھتری ، محکمہ لیبر کی اضافی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ پرسنل شعبہ کے ایک عہدیدار نے یہ بات کہی۔

یہ تیسری مرتبہ ہے کہ مہیشور راؤ کا محکمہ لیبر سے تبادلہ کیا گیا۔ وسط مئی میں پی منی وانن کی جگہ انہیں مقرر کیا گیا تھا مگر پھر مائکر واسمال اور میڈیم انٹر پرائزس میں بطور سکریٹری ان کا تبادلہ کیا گیا۔ اس کے بعد پھر جون میں پھر لیبر سریٹری کے طورپر ان کاتبادلہ ہوا۔ تاہم صنعتی انجمنوں اور لیبر یونینوں نے مہیشور راؤ کے بیک وقت لیبر اور ایم ایس ایم ای محمکوں کی ذمہ داری سنبھالنے پر اعتراض کیا تھا۔

کرناٹک پبلک لینڈس کارپوریشن کے مینجنگ ڈائرکٹر منوج جین کو بی بی ایم پی میں خصوصی کمشنر (منصوبہ بندی) بنایا گیا ۔ ہبلی میں سرکاری نارتھ ویسٹرن روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے مینجنگ ڈائرکٹر راجندر چولانا کو پوملا سنیل کمار کی جگہ بی بی بی ایم پی میں خصوصی کمشنر (فینانس اینڈ آئی ٹی) بنایا گیا جبکہ سنیل کمار کو وجئے پورہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر مقرر کیا گیا۔

وجئے پورہ کے ڈپٹی کمشنر پاٹل یالا گوڑا شیون گوڑا کو میسورو کے اڈمنسٹر یٹیو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا جوائنٹ دائرکٹر مقرر کیا گیا۔ چتردرگ ضلع کے ڈپٹی کمشنر آرونود پریہ کو بنگلورو میں محکمہ صنعت و حرفت میں ایم ایس ایم ای کا ڈائرکٹر بنایا گیا۔ کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) بنگلورو کی ڈائرکٹر کویتا منیکیری کو چتردرگ کی دپٹی کمشنر مقررکیا گیا۔ میسورو شوگر کمپنی لمیٹیڈ کی مینجنگ دائرکٹر بی آر ممتا کو بنگلورو میں سکالا مشن کا ایڈیشنل دائرکٹر مقرر کیا گیا۔ عہدے کے لیے منتظر ایچ این گویالا کرشنا میسورو شوگر کمپنی میں ممتا کی جگہ لیں گے ۔

دکشن کنڑا ضلع کی دپٹی کمشنر سندھو بی روپیش کو بنگلورو میں شہریوں کی خدمات کی الیکٹرانک ڈیلوری کا ڈائرکٹر بنایا گیا۔ کولار کے ضلع پنچایت چیف ایگزیکیٹیو ایچ وی درشن کو بیلگاوی میں اسی عہدے پر مامور کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...