گھریلو تشدد کے معاملات پولیس ڈپارٹمنٹ کو منتقل کیے جائیں۔ ضلع پنچایت سی ای او کی ہدایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st June 2019, 9:33 PM | ساحلی خبریں |

کاروار،21/جون (ایس او نیوز) ضلع پنچایت چیف ایکزیکٹیو آفیسر محمد روشن نے خاندانی مسائل میں کاؤنسلنگ کے لئے قائم ’سانتوناکیندرا‘ میں کاؤنسیلرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر جہیز ہراسانی اور گھریلو تشدد کے واقعات درپیش آتے ہیں تو پھر ان معاملات کو چائلڈڈیولپمنٹ آفیسر کے توسط سے پولیس کے حوالے کردیں۔

ضلع پنچایت سی ای نے او سانتونا کیندرا سے متعلقہ افسران کے ساتھ منعقدہ جائزہ نشست میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ا گر متعلقہ افراد محکمے کے سامنے حاضر ہونے میں ناکام رہتے ہیں تومعاملہ پولیس کے حوالے کرنے سے پہلے گھریلو مسائل حل کرنے کے تعلق سے متعینہ کاؤنسیلرز کو پہلے متعلقہ خاندان کو تین نوٹسیں جاری کرنا چاہیے۔ اس کے بعد بھی کوئی نتیجہ نکلتا ہے تو پھرتعلقہ سطح کے چائلڈڈیولپمنٹ آفیسرز کو چاہیے کہ ایسے معاملات میں پولیس کا تعاون لیں۔

محمد روشن نے مزید کہا کہ چائلڈ ڈیولپمنٹ آفسرز کو کم از کم مہینے میں ایک بار سانتونا کیندرا کا دورہ کرنا چاہیے اور وہاں پر موجود موومنٹ رجسٹر میں افسران اور سپروائزرس کواپنے دورے کی تفصیلات درج کرنا چاہیے۔اس کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ کو اپنی رپورٹ بھیجنی چاہیے۔ 

اس موقع ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر راجیندرا بیکل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شنکر مریہال اور دیگر افسران موجود تھے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...