انتظامیہ میں سدھار کیلئے ہر مرحلے میں تربیت ضروری:چکمگلورو ڈپٹی کمشنر کے این رمیش

Source: S.O. News Service | Published on 11th January 2022, 11:34 AM | ریاستی خبریں |

چکمگلورو، 11؍جنوری (ایس او نیوز)انتظامیہ میں سدھار کے ساتھ بہتر فیصلے کرنے کیلئے ضروری تربیت دی جانی چاہئے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر کے این رمیش نے کہی۔

انہوں نے یہاں ضلع پنچایت میٹنگ ہال میں محکمہ مالگذاری کے ملازمین کیلئے روینیوکے معاملات کے تعلق سے منعقدہ ورکشاپ کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت ہر مرحلے میں افسرو ں کو تربیت دینے کا ارادہ رکھتی ہے،اسی کے تحت گذشتہ سال ریاستی تربیتی پریشت کا قیام عمل میں لایاگیاہے اورتربیت دی جارہی ہے۔افسروں کیلئے تربیت حاصل کرنے کے سلسلے میں بھی واضح پالیسی تیار کی گئی ہے۔افسروں کیلئے تین مرحلوں میں تربیت دی جائے گی،پہلے مرحلے میں جب ملازمت ملتے ہی دی جاتی ہے،دوسرے مرحلے میں روزانہ کے انتظامیہ کی سرگرمیوں کے تعلق سے اور ذمہ داری کے ساتھ کام انجام دینے کے بارے میں دی جانے والی تربیت دی جاتی ہے اور تیسرے مرحلے میں نگرانی اور فیصلے کرنے کے تعلق سے تربیت دی جاتی ہے،ان تمام مرحلوں میں تربیت حاصل کرنے سے کامیابی کے ساتھ کام انجام دیاجاسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ ہر دفتر میں لازمی طور پر گارڈ فائل مینٹین کرناہوگا،اس فائل میں حکومت کی طرف سے جاری کئے جانے والے سرکیولر اور احکامات کو اکٹھاکرکے رکھناہوگا، اس کے علاوہ آڈٹ رپورٹ بھی ٹھیک طریقے سے رکھنی ہوگی۔حکومت کے کسی بھی ایکٹ پر سختی سے عمل ہوناہو تو اس تعلق سے سب سے قبل افسرو ں کو جانکاری ہونی چاہئے۔اڈیشنل ڈپٹی کمشنر بی آر روپانے کہا کہ محکمہ مالگذار ی میں کام انجام دینے والے افسروں اور عملہ کو چاہئے کہ اس کام کو اپنانصیب سمجھیں،کیونکہ پیدائش اورموت کی سرٹی فیکٹ کے علاوہ انکم،کاسٹ اور پینشن کی دستاویز تک فراہم کرنے کی ذمہ داری اس محکمہ کے افسروں کی ہوتی ہے۔

اس موقع پر ریسورس پرسن کے طورپر وظیفہ یاب تحصیلدار ایم ٹی کولے گوڈا،نٹیش، ویرو پاکشپا، سرینواس،راگھویندرا،سرشتے دار روی کمار،ڈپٹی تحصیلدار سجاتانے حصہ لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...