بھٹکل میں ٹرین کی ٹکر سے نوجوان ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th June 2018, 2:38 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 14/جون (ایس او نیوز)  تعلقہ کے سرپن کٹہ کے قریب سوڈی گیدے کراس ریلوے ٹریک پر منگل کو پیش آئے ایک حادثہ میں ایک نوجوان کے چیتھڑے اُڑ گئے جب ریلوے پٹری کراس کرنے کے دوران وہ تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگیا۔

نوجوان کی شناخت رادھا کرشنا کوپّا گونڈا (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، جو بھٹکل کے تلاند کا رہنے والا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ نوجوان ذہنی مریض تھا اور اُس کا  شموگہ میں علاج جاری تھا، گذشتہ کچھ دنوں سے وہ سرپن کٹہ میں اپنی  بہن کے ساتھ رہ رہا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اپنی دھن میں مست یہ نوجوان ریلوے پٹری کراس  کررہا تھا کہ اس  دوران مینگلور سے گوا جانے والی  مسافر ٹرین  اس سے  تیز رفتاری کے ساتھ  ٹکراگئی۔ نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اس کے جسم کے چیتھڑے  دور دور تک بکھرے پڑے تھے۔

اطلاع ملتے ہی بھٹکل سرکل پولس انسپکٹر ایل گنیش ، مضافاتی پولس تھانہ  کے پی ایس آئی روی سمیت دیگر پولس اہلکار موقع پر پہنچے اور ضروری کاروائیوں کے بعد نعش کو بھٹکل سرکاری اسپتال پہنچایا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو گھروالوں کے حوالے کیا گیا۔

مضافاتی پولس تھانہ میں  معاملہ درج کرتے ہوئے پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔