سرسی14/نومبر (ایس او نیوز)ایک ساتھ تین لوگوں کی موت نے پورے سرسی میں غم کی لہر دوڑادی ا ور ہرکوئی اس سانحہ سے دنگ رہ گیاجب ایک بیمار نوجوان کی موت سے دلبرداشتہ اس کی ماں اور بہن نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ واردات منگل کو سرسی کے ترگوڈو بیلالے قصبہ میں پیش آئی۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق 22 سالہ اُدے بال چندرا ہیگڈے کافی دنوں سے علیل تھا، وہ منگل صبح قریب 6 بجے چل بسا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ غم زدہ منظر نے اور بھی گہرا موڑ اُس وقت لے لیا جب اُدے کی ماں نرمدا بال چندرا ہیگڑے (50) اور اس کی بہن دیویا بال چندرا ہیگڑے (25) جو لاش کے پاس بیٹھی تھیں اور آنسو بہارہی تھیں، اچانک گھر کے اندر چلی گئی اور پھانسی پر لٹک کر خودکشی کرلی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر سرسی دیہی پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ۔ پولس معاملے کی مزید جانچ کررہی ہے۔