شراب کے نشے میں دُھت نوجوانوں کی دوسری کار پر سوار خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ؛ بھٹکل پہنچتے ہی لوگوں نے نشہ اُتار دیا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th September 2018, 10:25 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 20/ستمبر (ایس او نیوز) مینگلور سے کار پر سوار ہوکر جوگ فالس جانے کے دوران  شراب کے نشے میں دُھت چار نوجوانوں کا نشہ اُس وقت عوام نے اُتار دیا جب اُن کی کار بھٹکل پہنچی اور عوام کے ہتھے چڑھ گئی۔ واقعہ بدھ کی شب قریب آٹھ بجے بھٹکل پی ایل ڈی بینک کے بالمقابل نیشنل ہائی وے 66 پر پیش آیا۔

 بتایا گیا ہے کہ محمد مشتاق اپنی فیملی  کو کنداپور اسپتال میں جانچ کے بعد بھٹکل لوٹ رہا تھا کہ  بیندور سے ایک کار ان  کے پیچھے لگ گئی، مشتاق کے مطابق  اُس کار  پر سوار چار لوگ  شراب کے نشے میں دُھت تھے،  جنہوں نے مشتاق کی کار پر موجود عورتوں کے ساتھ ہاتھوں کے اشاروں سے چھیڑ خانی شروع کردی، کبھی کار کو آگے لے آتے اور ان کی کار  کے قریب لے جاتے، پھر اوورٹیک کرکے کار کی رفتار کو دھیمی کرلیتے، کافی دیر تک مشتاق کو اُن سے پیچھا چھڑانے میں کامیابی نہیں ملی تو مشتاق نے بھٹکل میں اپنے دوست احباب کو واقعے کی جانکاری دے ڈالی، جو  اطلاع ملتے ہی پی ایل ڈی بینک کے باہر جمع ہوگئے۔ رات قریب آٹھ بجے جیسے ہی ان کی کار بھٹکل پہنچی،  کار کو روک دیا گیا، اس سے پہلے کہ شراب کے نشے میں دُھت نوجوانوں کو کار سے باہر کھینچ کر اُن کی خبر لیتے، پولس جائے وقوع پر پہنچ گئی ۔ کار کو عوام نے کافی دیر تک چاروں طرف سے گھیر لیا تھا، جس کی وجہ سے ہائی وے پر ٹریفک نظام کچھ دیر کے لئے تھم گیا۔ مگر پولس نے عوام کو قابو میں رکھتے ہوئے شراب کے نشے میں دُھت چاروں نوجوانوں کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے کار کو سیدھے پولس تھانہ لے گئی۔

واقعے کی جانکاری ملتے ہی پولس تھانہ کے باہر عوام کا ہجوم جمع ہوگیا جنہوں نے پولس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ  متعلقہ نوجوانوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ اطلاع ملتے ہی تنظیم نائب صدر عنایت اللہ شاہ بندری اور تنظیم سکریٹری  مولوی یاسر برماور ندوی پولس تھانہ پہنچ گئے اور عوام سے اپیل کی کہ وہ قانون کو ہاتھوں میں نہ لیں۔ عنایت اللہ شاہ بندری نے بعد میں پولس حکام سے گفتگو کرتے ہوئے ملزموں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی بات کی، پولس کی اس یقین دھانی کے بعد کہ  وہ ملزموں کے خلاف معاملات درج کررہی ہے، عوام  اپنے گھروں کی طرف لوٹ گئے۔

مشتاق نے بتایا کہ شراب کے نشے میں دُھت لڑکوں نے ایک مرتبہ ان کی کار کے قریب  آکر کار کے گلاس کو ٹکر دے  ڈالی، جس سے گلاس کو نقصان پہنچا ہے اور کی کار کے ایک حصے پر کھروچ بھی آئی ہے

پولس تھانہ لے جاکر جب  ملزموں سے پوچھ تاچھ کی  گئی تو انہوں نے بتایا کہ وہ مینگلور کے رہنے والے ہیں اور جوگ فالس کی سیر کو جارہے تھے۔ رات دیر گئے تک پولس کی کاروائی جاری تھی ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔