ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرکرناٹکا میں گجرات کے طرز پر ہوگی جرمانے میں کٹوتی

Source: S.O. News Service | Published on 12th September 2019, 12:05 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو12/ستمبر (ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا نے محکمہ نقل و حمل(ٹرانسپورٹ) کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مرکزی حکومت کی طرف سے جو ترمیمی بل منظور ہوا ہے او راس کے مطابق جو بھاری جرمانے لگائے جارہے ہیں اس میں گجرات کے طرز پر فوراًکٹوتی کی جائے۔

خیال رہے کہ بی جے پی کے زیراقتدار ریاست گجرات میں نئے قوانین کی وجہ سے پیش آنے والی عوام کی دشواریوں کودیکھتے ہوئے مختلف قوانین کی خلاف ورزیوں کا جرمانہ 50فیصد 90فیصد تک کم کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے دفتر سے جاری پریس ریلیزکے مطابق ایک جائزاتی میٹنگ کے دوران کرناٹکا کے وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا نے محکمہ نقل وحمل کے افسران سے کہاکہ ”شہریوں کو بھاری جرمانے کی  وجہ سے بڑ ی مشکلات کا سامنا ہے۔“ اس لئے افسران اس بات کا جائزہ لیں کہ گجرات میں کس انداز کی کٹوتی کی گئی ہے  اور اسی طرز پر کرناٹکا میں بھی جرمانے کم کردئے جائیں۔شہریوں کی طرف سے دلیل پیش کی جارہی ہے کہ پہلے اچھی سڑکیں اور مناسب سہولتیں فراہم کی جائیں پھر بھاری جرمانہ لگانے پر غور کیا جائے۔

 وزیر اعلیٰ کے اس بیان سے قبل محکمہ نقل وحمل کے انچارج وزیراور ڈپٹی وزیر اعلیٰ لکشمن ساواڈی نے کہاتھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے لئے حال ہیں مقرر کیے گئے جرمانے کی مقدار میں کوئی کمی کرنے کی تجویز حکومت کے سامنے نہیں ہے۔لیکن وزیراعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کے فوری بعد انہوں نے کہا کہ جس طرح گجرات میں کٹوتی کی گئی ہے، اسی انداز میں یہاں پر بھی جرمانے میں کٹوتی کی جائے گی۔

ریاست گجرات نے جرمانہ کم کرنے کے لئے دلیل یہ دی ہے کہ موٹروہیکل ترمیمی بل میں جو رقم درج ہے وہ تجویز وصول کی جانے والی رقم کی زیادہ سے زیادہ مقدار ہے۔اس لئے ریاستی حکومت نے عوام کی دشواریوں کو دیکھتے ہوئے اپنے طور پر کم سے کم جرمانہ لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جولائی میں پارلیمنٹ نے ٹریفک قوانین کا ترمیمی بل منظور کیاتھا، جو یکم ستمبر سے لاگو ہوا ہے۔ ریاست کرناٹکا نے 3ستمبر سے کرناٹکا میں ان قوانین پر عمل درآمد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیاتھا۔ نئے قوانین کے مطابق جرمانے کی رقم سابقہ قوانین کے مقابلے میں دس گنا سے زیادہ بڑھا دی گئی ہے۔ مثلاً بغیر اجازت کے سڑکوں پر گاڑیوں کی ریس کرنے پرپہلی مرتبہ 5ہزار روپے اور دوبارہ جرم کے ارتکاب پر 10ہزار روپے جرمانہ، بغیر ہیلمیٹ گاڑی چلانے پر 1ہزار روپے، سائلینٹ زون میں گاڑی کا ہارن بجانے پر ایک ہزار روپے، شراب کے نشے میں گاڑی چلانے پر ایک ہزار روپے جرمانے کے علاوہ بعض خلاف ورزیوں کے لئے بڑا بھاری جرمانہ لاگو کیا گیا ہے

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...