طبی خدمات فراہم کرنے والی موبائل ایمبولنس کی امداد بند ہونے سے اینڈوسلفان متاثرین پریشان؛ جلد خدمات بحال کرنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th April 2021, 3:37 PM | ساحلی خبریں |

سرسی :14؍ اپریل(ایس اؤ نیوز) محکمہ صحت عامہ کی جانب سے حتمی فیصلہ نہ لئے جانےکی وجہ سے اینڈوسلفان متاثرہ گھروں کو طبی امداد فراہم کرنے  والی چار  موبائل ایمبولنس سواریاں 31مارچ سے  ہی اپنا کام بند رکھے  جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔

پچھلے تین برسوں سے اسکوڈ ویز ادارے  کے شعبہ ٹرافک کی طرف سے  سرسی ،سداپور، بھٹکل ، ہوناور ، کمٹہ اور انکولہ میں اینڈو سلفان سےمتاثرین کو مدد بہم پنچائی جارہی تھی ۔ قریب 2ہزار سے زائد مریض ان سے استفادہ کررہے تھے۔ اصولوں کےمطابق 31مارچ کے بعد اپنی سرگرمیوں کو بحال رکھنے کےلئے محکمہ صحت کی جانب سے منظوری ملنی تھی ۔ لیکن محکمہ کی طرف سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیاگیا ہے۔ جس کےنتیجےمیں قریب چار ایمبولنس اور اس کا30سے زائد کا  عملہ بغیر کسی کام کے بےکار ہے۔ اور اپنی زندگی کی پریشانی سے  نجا ت کی امید لگائے مدد کا انتظار کررہے ہیں۔

کورونا کے دور میں بھی جنگلات کے اندر تک جا کر دیہات میں مقیم اینڈوسلفان متاثروں کی انہوں نے مدد کی تھی۔ متاثرین کو اسپتال تک لانا ہی ایک بہت بڑا  مسئلہ بن گیا تھا موبائل  ایمبولنس کےذریعے یہ مسئلہ تقریبا ً حل ہوگیا تھا اب دوبارہ بند ہونے سے اینڈوسلفان کے کافی متاثرین سخت  پریشانی میں مبتلاہوگئے ہیں۔

عوام کے ایک بڑے حلقے کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اس سروس کو دوبارہ شروع کیا جائے  تاکہ  اینڈوسلفان کے متاثرین اپنا علاج جاری رکھ سکیں۔ اس سلسلےمیں اترکنڑا ضلع میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شرد نایک نے بتایا کہ موبائل  ایمبولنس کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں ہے۔ اس تعلق سے وہ  اعلیٰ افسران سے بات چیت کریں گے اور ضروری کاروائی کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...