کمٹہ کے تاجروں نے اسسٹنٹ کمشنر کی فہمائش پر لاک ڈاؤن کا فیصلہ واپس لے لیا

Source: S.O. News Service | Published on 16th September 2020, 11:16 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کمٹہ،16؍ستمبر (ایس او نیوز) کمٹہ میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات اور کئی دکاندار اس مرض کا شکار ہونے کے پس منظر میں غذائی اجناس کے تاجروں نے آج 16ستمبر سے ایک ہفتے تک اپنے طور پر ہی دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن عوامی مفاد کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر اجیت نے اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے دکانداروں کودکانیں بند کرنے کا فیصلہ واپس لینے   پر آمادہ کرلیا ہے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق تاجروں کی تنظیم کے صدر کو ہی کووڈ کا مرض لاگو ہوا ہے۔کچھ دیگر دکاندار بھی  اس مرض کا شکار ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ شہر میں دن بدن متاثرین کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ اس سے پریشان ہوکرتاجروں نے اپنی دکانیں ایک ہفتے کے لئے بندر کھنے کا فیصلہ کیا تھا۔لیکن اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کی تنظیم کے سیکریٹری اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کرکے انہیں یہ بات سمجھائی کہ کورونا پر قابو پانے کے لئے ان کی طرف سے ایک ہفتے تک دکانیں بندر کھنے اور پھر اس کے بعد کھولنے سے کوئی خاص فائدہ ہونے والا نہیں ہے۔ یہ ایک غیر سائنٹفک اقدام ہوگا۔ جبکہ کورونا کی روک تھام کے لئے ماسک اور ہاتھوں پر گلؤز پہننے ، آپس میں سماجی دوری بنائے رکھنے جیسی ہدایات پر سختی کے ساتھ عمل کرنے سے کورونا پر قابو پایا جاسکتا ہے۔دکانداروں کو چاہیے کہ  ان ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کے لئے گاہکوں کوسمجھائیں اور ماسک نہ پہننے والوں کو اپنی دکان سے سامان فروخت نہ کریں۔اس سلسلے میں نگرانی کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر نے بلدیہ افسران کو نگرانی کرنے کی ہدایات بھی جاری کی  ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کی فہمائش کے بعد دکانداروں نے ازخود لاک ڈاؤن کا فیصلہ واپس لے لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔