اردن میں سیاحوں پر حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 7th November 2019, 12:42 PM | خلیجی خبریں |

اُردن 7/نومبر (ایجنسی) اُردن کی پولیس نے بتایا ہے کہ آٹھ سیاحوں پر خنجر سے حملہ کرنے کا واقعہ جریش نامی شہر میں پیش آیا۔ یہ شہر دارالحکومت عمان سے پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔بتایا گیا ہے کہ یہ افراد اس شہر میں رومی دور کی ایک قدیم عمارت کی سیاحت میں مصروف تھے، جب ان پر حملہ کیا گیا۔ یہ شہر اس عمارت کی وجہ سے خاص شہرت رکھتا ہے۔

پولیس کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والوں میں یہ سیاح، ان کا گائیڈ اور ان کی سلامتی پر مامور افراد شامل ہیں۔ان میں سے تین کا تعلق میکسیکو جبکہ ایک کا سوئٹزرلینڈ سے ہے۔

عوامی تحفظ کے ادارے کے ترجمان نے بتایا،''دوپہر کے وقت ایک شخص نے سیاحوں پر حملہ کیا۔ زخمی ہونے والوں میں ٹور گائیڈ اور وہ محافظ بھی شامل ہے، جس نے ان سیاحوں کو بچانے کی کوشش کی۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا کہ حملہ آور کو فوراً حراست میں لے لیا گیا اور زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔

اردن کی ایک مقامی خبر رساں ادارے نے اس واقعے کی ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں ایک زخمی کو خون میں لت پت زمین پر پڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اردن میں گزشتہ برسوں کے دوران سیاحت میں اضافہ ہوا ہے اور اس ملک میں اس طرح کے واقعات کم ہی رونما ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...