مسلم حضرات توجہ دیں ؛ ضلع شمالی کینرا میں ٹورزم ڈپارٹمنٹ کی طرف سے اقلیتی بے روزگاروں کو فراہم کی جائے گی ٹیکسیوں کے لئے امداد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th June 2019, 10:02 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 9/جون (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا میں محکمہ سیاحت کی طرف سے سال 2019-20کے لئے پسماندہ طبقات اور اقلیتی بے روزگاروں کو ٹیکسیاں خریدنے کے لئے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ 

ٹورسٹ ٹیکسیاں خریدنے کے لئے مالی تعاون چاہنے والے اہل امیدواروں کو 5/جولائی   تک اپنی درخواستیں جمع کرنا ہوگا۔ امسال کُل 12 درخواست گزاروں کوفی کس3لاکھ روپے کے حساب سے امداد فراہم کی جائے گی۔درخواست دینے کے لئے ضروری شرائط مندرجہ ذیل ہونگی۔

عرضی گزار کی عمر 20سے 40 سال کے اندر ہو۔ کم از کم میٹرک پاس ہونا ضروری ہے۔ہلکی موٹر گاڑیاں (لائٹ وہیکل) چلانے کا لائسنس حاصل کرکے ایک سال کا عرصہ گزرچکا ہو۔اس کے علاوہ ٹیکسی چلانے کا بیاچ بھی ہو۔شہروں میں رہنے والے درخواست گزاروں کی سالانہ آمدنی 55000/ہزار روپے اور دیہاتوں میں رہنے والوں کی سالانہ آمدنی 40000/-روپوں سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ درخواست گزار جس ضلع کے رہائشی ہوں اسی ضلع میں درخواست دینی ہوگی۔ ایک خاندان میں صرف ایک شخص کو امداد فراہم کی جائے گی۔اس کے علاوہ ذات اور آمدنی کے ساتھ سرٹی فکیٹ میونسپالٹی سے حاصل کیا گیا تصدیق شدہ رہائشی سرٹفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور آر ٹی او سے حاصل کیاگیا ڈی ایل ایکسٹراکٹ، ایس ایس ایل سی مارکس کارڈ درخواست کے ساتھ جمع کرنا ہوگا۔

درخواست گزار کو چاہیے کہ وہ کسی سرکاری محکمے یا کارپوریشن میں مستقل ملازم نہ ہونے یا بلدی اداروں سے روزگار منصوبے کے تحت کسی قسم کی امداد حاصل نہ کرنے یا پھرمحکمہ سیاحت سے اس کے خاندان کے کسی فرد کوٹیکسی کے لئے امداد حاصل نہ ہونے کے تعلق سے 50/-روپے کے اسٹامپ پیپر پر خود ہی تصدیق کردہ حلف نامہ داخل کرے۔ درخواست پر فون نمبر درج کرنا لازمی ہوگا۔

خواہشمند وں کے لئے مقررہ درخواست فارم ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورزم ڈپارٹمنٹ کاروار کے دفتر میں دستیاب ہے۔ تمام ضروری دستاویزات کے ساتھ پُر کی گئی درخواست کاروار میں نیشنل ہائی وے 66پرواقع محکمہ سیاحت کے دفتر میں آخری تاریخ سے قبل جمع کی جانی چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...