گنگولی کی توحید وومنس کالج میں ماحولیات اور قائدانہ صلاحیت پرپروگرام کا انعقاد : طلبا سرکاری منصوبہ جات کو سماج تک پہنچانے میں اہم رول ادا کریں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th February 2020, 6:28 PM | ساحلی خبریں |

گنگولی:28؍فروری(ایس اؤ نیوز) توحید وومنس ڈگری کالج گنگولی کے زیراہتمام نہرو یوتھ سنٹر اُڈپی، آسرے یوتھ کلب تراسی کے اشتراک سے کالج طلبا میں ماحولیات ،پانی کا غیر ضروری استعمال اور قائدانہ صلاحیت پیدا کرنے کے مقصد کو لے کر ’یوتھ پارلیمنٹ ‘ پروگرام کا انعقاد کیاگیا ۔

افتتاحی کلمات میں پروگرام کی غرض وغایت پر روشنی ڈالتے ہوئے توحید ادارے کے سکریٹری اختر احمد خان نے کہاکہ سرکاراور این جی اؤز کی جانب سے جاری کردہ  منصوبہ جات اور اسکیموں کا سماجی سطح پر اس کا بہتر نفاذکیسے کریں اور کس طرح سماجی طورپر استفادے میں نوجوانوں اور طلبا کے اہم رول کو ظاہر کرنا ہے۔ تاکہ ہمارے طلبا از خود اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اور اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے  ہوئے سماج کو فائدہ پہنچانے کے قابل بنیں۔

ایس وی پی یو کالج گنگولی کے لکچرر نریندرا گنگولی نے ماحولیات کی آلودگی اور پاکیزگی کے متعلق مفصل جانکاری دی۔ تو ایس وی پی یو کالج کی لکچرر صاحب سُگونا نے قائدانہ صلاحیت اور شخصی تعمیر پر بات کی۔ جیوتی سالی گرام نے بارش کے پانی کا صحیح استعمال کرنے کے سلسلےمیں اس کی کیسے ذخیرہ اندوزی کی جاتی ہے اور کیا طریقہ کار ہے اس تعلق سے طلبا کو عملی شکل بتائی ۔

بی کام سکینڈ کی طالبہ عائشہ سارہ کی تلاوت قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ بی کام اول کی صفا سید نے ترجمہ پیش کیا۔ نہرو یوتھ کلب اُڈپی کے کو آرڈینیٹر پرشانت نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ ڈائس پر توحید کالج کی پرنسپال آشا نائک،این ایس ایس آفیسر ودیا میستا، آسرے یوتھ کلب تراسی کے سکریٹری ستیش کھاروی موجود تھے ۔ اس موقع پر توحید ادارے کے امتیاز احمد قاضی   اور فہد احمد حاضر رہتے ہوئے پروگرام کی کامیابی میں اپنا تعاون پیش کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...