ٹوٹل اسٹیشن سروے گھپلہ: کارپوریشن کے افسروں سے دوگنا نقصان ہوا ہے

Source: S.O. News Service | Published on 13th August 2020, 10:42 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،13؍اگست(ایس او نیز نیوز) ٹوٹل اسٹیشن سروے کی رپورٹ سے دوگنا نقصان بروہت بنگلور مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) کے افسروں سے ہی ہو نے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔اطلاع کے مطابق بی بی ایم پی میں منافع کے ذرائع کا کس طرح غلط استعمال کیا جا رہا ہے اور اس میں افسروں کا کیا رول ہے، اس کی مثال ٹوٹل اسٹیشن سروے کے تعلق سے جاری قرطاس ابیض میں ملتی ہے۔

بتا یا جا تا ہے کہ ایسٹ زون کے ایک ہوٹل کے مالک نے خود اپنے ہوٹل کو ”اسٹار ہوٹل“قرار دیا ہے، ایسٹ زون کے اس وقت کے جوائنٹ کمشنر نے بھی اس کوہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ قرار دیا ہے۔ جس کی وجہ سے بی بی ایم پی کو21.46کروڑ روپئے کانقصان ہوا ہے۔ اسی طرح جائیداد ٹیکس کا جائزلینے کے دوران مختلف ماڈلس کو ایک میں شامل کرنے سے بی بی ایم پی کو کروڑوں روپیوں کا نقصان ہوا ہے۔ بالخصوص 2008-09سال سے جائیداد ٹیکس میں تخفیف نہ کرتے ہوئے2015-16سال سے جائیداد ٹیکس میں تخفیف سے کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔بتا یاجا تا ہے کہ مہا دیو پوراحدود میں خالی سائٹس کو جائیداد ٹیکس کے زمرہ میں نہیں لا یا گیا ہے اور شہر کے چند با وقار اداروں نے جائیداد ٹیکس کے تعلق سے غلط تفصیل پیش کی ہے۔

رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ بی بی ایم پی کی جائیداد کا تحفظ کر نے والے شعبہ محصولات کے چند افسران ہی ٹوٹل اسٹیشن سروے گھپلہ میں ملوث ہونے کا خدشہ ہے۔ بتا یا جا تا ہے کہ چند باوقار ادارے اور ہوٹل جائیداد ٹیکس ادا کر نے سے بچنے کے لئے بی بی ایم پی افسروں کے ساتھ شامل ہو کر اپنی جائیداد کے رقبہ کو ہی کم دکھا یا ہے۔بی بی ایم پی کمشنر منجو ناتھ پرساد نے بتا یا کہ ٹوٹل اسٹیشن سروے گھپلہ کے تعلق سے انسداد بدعنوانی بیورو(اے سی بی) میں شکایت کی جائے گی۔ انہوں نے بتا یا کہ بی بی ایم پی کے جائیداد ٹیکس گھپلہ میں شامل افسروں کو سزا دینا ضروری ہے، اس لئے یہ معا ملہ اے سی بی کو سونپا جائے گا۔اس کے علاوہ ٹوٹل اسٹیشن سروے کی مکمل رپورٹ محکمہ شہری ترقیات کو پیش کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔