ٹیسٹ میں ٹاس برقرار، خراب برتاؤ اور گیند سے چھیڑ چھاڑ کے لیے سخت سزا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 31st May 2018, 1:54 PM | اسپورٹس |

ممبئی ،30؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) انیل کمبلے کی قیادت والی آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی نے ٹیسٹ میں ٹاس ہٹانے کے خلاف فیصلہ کرتے ہوئے اسے کھیل کا لازمی حصہ قرار کیا جس سے ٹیسٹ میچ میں کھیل سے پہلے بلے بازی اور فیلڈنگ کا فیصلہ کرنے کے لئے آگے بھی سکے سے فیصلہ ہوگا۔سابق ہندوستانی کپتان کی قیادت میں کمیٹی نے کھلاڑیوں کے رویے کے سلسلے میں سفارشات اور عالمی کرکٹ آپریشنز ادارے سے سخت اقدامات کرنے اور کھلاڑیوں اور مسابقتی ٹیم کے درمیان احترام کی روایت کو برقرار رکھنے کی وکالت کی۔اس نے گیند سے چھیڑ چھاڑ میں شامل ہونے کے لیے سخت سزا کی بھی بات کہی۔حالانکہ بحث کے اہم نکات میں سے ایک بحث کا موضوع یہ تھا کہ کیا ٹیسٹ میچوں کے دوران گھریلو حالات کے فوائد کوکم کرنے کے لئے ٹاس (دورہ کرنے والی ٹیم کو منتخب کرنے کا حق ملے)کو ختم کر دیا جائے۔آئی سی سی نے ریلیز میں کہاکہ کمیٹی نے بحث کی کہ کیا ٹاس کا حق صرف دورہ کرنے والی ٹیم کے سپرد کر دیا جائے لیکن بعد میں محسوس کیا گیا کہ یہ ٹیسٹ کرکٹ کا لازمی حصہ ہے جس میں کھیل کے تعارف میں میچ کا کردار طے کرتا ہے۔کمیٹی میں حالانکہ سابق بین الاقوامی کیپٹن جیسیمائیک گیٹگ، مہیلا جے وردھنے، موجودہ بین الاقوامی کوچ مائیکل ہیسن (نیوزی لینڈ)اور سابق آسٹریلوی اوپنر اور میچ ریفری ڈیوڈ بون بھی شامل تھے۔یہ سب اس بات پر متفق تھے کہ میزبان ملک کو عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے بہتر سطح کی پچیں تیار کرنی چاہئے۔ اس کے مطابقکہ ٹیسٹ پچوں کو تیار کرناآئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کی روایت کو خطرہ پیدا کر سکتا ہے، یہ بات قبول کرتے ہوئے کمیٹی نے ارکان سے پچوں کے معیار پر توجہ جاری رکھنے کی اپیل کی تاکہ آئی سی سی قوانین کے تحت بلے اور گیند کے درمیان بہتر توازن پیدا کیا جا سکے۔ٹاس کو ہٹایا جانا ایک متنازعہ مسئلہ بن گیا تھا کیونکہ زیادہ تر سابق کھلاڑیوں اور دیگر لوگوں نے اسے منفی قدم بتایا تھا۔آخری دو دن میں زیادہ تر وقت کھلاڑیوں کے برے برتاؤ پر بات چیت کرنے میں نکلا جس سے کھیل گزشتہ کچھ وقت سے دوچار ہے جبکہ گیند سے چھیڑ چھاڑ کا مسئلہ بھی اہم رہا۔آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کو جنوبی افریقہ میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کیس کی وجہ سے ایک سال کی معطلی جھیلنا پڑ رہا ہے۔کمبلے نے کہاکہ ہم نے کھلاڑیوں کے برتاؤ کے معاملے کو لے کر کافی اچھی بحث کی اور میں مائیک گیٹگ اور ڈیوڈ بون کا ہم سے جڑنے اور بحث میں اہم شراکت کے لئے شکریہ کرنا چاہوں گا۔انہوں نے کہاکہ کمیٹی نے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹوز کی کمیٹی اور آئی سی سی بورڈ کے جذبات کی حمایت کی اور ہم نے احترام کی ثقافت بنانے کیلئے کئی سفارشات کی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...