ضلع شمالی کینرا میں جاری ہے موسلا دھاربرسات سے نقصانات کا سلسلہ۔ آج 200سے زائد گھروں میں گھس گیا پانی

Source: S.O. News Service | Published on 10th August 2020, 10:26 PM | ساحلی خبریں |

کاروار،10؍اگست (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری موسلادھاربرسات اور سیلاب کا سلسلہ ابھی تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ آج دن بھر میں ہونے والی بارش کی وجہ سے ضلع کی مختلف ندیاں سیلاب سے ابل رہی ہیں۔اس سے کھیتی باڑی اور باغات وغیرہ کے نقصانات کے ساتھ تقریباًنشیبی علاقوں کے 200سے زائد گھروں کے اندر پانی گھسنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ہوناور تعلقہ کی مختلف ندیوں میں سیلاب آنے کی وجہ سے ولکی، گُنڈبال، بھاسکیری، بڈگنی، ہڈین بال، گنڈی بیل، گجنی کیری، کونار، چکن گوڈ وغیرہ میں گھروں کے اندر پانی گھس گیا ہے۔اس سے یہاں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ بارش اور سیلاب سے مالی نقصانات ہونے کے علاوہ عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔

قدرتی آفت کا سامنا کرتے ہوئے عوام کو راحت دلانے کے لئے ریوینیو، پولیس اور پنچایت کے افسران اور اہلکار پوری طرح سرگرم ہوگئے ہیں۔نوڈل افسران اپنے اپنے متعینہ مقامات پر پہنچ گئے ہیں۔ جن علاقوں میں سیلاب زیاد ہ ہونے کے امکانات ہیں وہاں سے مکینوں کو ہٹاکر راحت مراکز میں لایا جارہاہے۔  چونکہ کورونا کی وجہ سے لوگوں کے درمیان فاصلہ بنائے رکھنا ضروری ہے اس لئے راحت مراکز میں کمروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ان مراکز میں کھانے پینے اور قیام کی سہولت کے علاوہ وہاں رہنے والوں کا طبی معائنہ کرنے کے ساتھ ان کی صحت پر پوری طرح نگاہ رکھی جارہی ہے۔ 

ادھر کمٹہ او رسرسی کو جوڑنے والی شاہراہ پوری طرح زیر آب ہوجانے کے بعد وہاں عبوری طورپر گاڑیوں کی آمد ورفت بند کیے جانے کی اطلاع ملی ہے۔کمٹہ کتگال کے قریب نیشنل ہائی وے پر پانی بھرجانے سے یہاں بھی موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت پر روک لگادی گئی ہے۔ 

آئندہ پانچ دنوں تک ضلع میں اسی طرح مسلسل بارش ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کی طرف سے ’آرینج الرٹ‘ جاری کیا گیا ہے۔ا س کے علاوہ احتیاطی اقدام کے طور پر سیاحوں اور عوام کو سمندری ساحل اور ندیوں کے کناروں کا رخ نہ کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...