کورونا وائرس پر فتح کا اعلان کرنا جلد بازی: ڈاکٹر فوچی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st June 2021, 11:41 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن ، یکم جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) جیسے جیسے کورونا کے کیسز میں کمی آ رہی ہےویسے ویسے ہمارے ذہن میں یہ بات گھر کر رہی ہے کہ ہم نے کورونا پر فتح حاصل کر لی ہے لیکن اس بیچ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا سوچنا جلد بازی ہو گی۔امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشیس ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فوچی نے خبردار کیا ہے کہ کووڈ کیسز کی گرتی ہوئی تعداد کے باوجود کورونا وائرس پر فتح حاصل کرنے کا اعلان ابھی جلد بازی ہوگا۔

اخبار دی گارڈین نے ڈاکٹر فوچی کے حوالے سے کہا کہ ’’ہم وقت سے پہلے فتح کا اعلان نہیں کرنا چاہتے کیوں کہ ابھی ہمیں بہت آگے جانا ہے۔ جتنے زیادہ لوگوں کو ٹیکہ لگایا جائے گا، معاشرہ اتنا زیادہ محفوظ ہوگا‘‘۔

انہوں نے وضاحت کی ہے کہ نئے کورونا وائرس کے مختلف ویرینٹ کے امکانات، جو موجودہ ویکسین کے اثر کو کم کرسکتے ہیں، تب تک برقرار رہیں گے جب تک کہ دنیا بھر میں ’کچھ حد تک سرگرمی‘ جاری رہتی ہے۔

جانس ہاپکنز یونیورسٹی (جے ایچ یو) کا اندازہ ہے کہ عالمی سطح پر ، جون کے آغاز تک یومیہ معاملے نصف سے کم ہوجائیں گے۔ امراض پر قابو پانے اور روک تھام کے مرکز کا کہنا ہے کہ گذشتہ جمعہ تک ، 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے امریکی شہریوں میں سے 59.1 فیصد افراد کو اس ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگائی جاچکی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔