بھٹکل سمیت اُڈپی، مینگلور اور کیرالہ میں آج 30 روزے مکمل؛ کل جمعرات کو منائی جائے گی عیدالفطر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th May 2021, 5:28 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل  12 مئی (ایس او نیوز)  بھٹکل اور کمٹہ سمیت پڑوسی ضلع اُڈپی، دکشن کنڑا اور پڑوسی ریاست کیرالہ میں  آج بدھ کو  رمضان کے تیس روزے مکمل ہوگئے جس کے ساتھ ہی کل جمعرات  کو ان علاقوں میں عیدالفطر منائی جائے گی۔ جبکہ ملک کے دوسرے حصوں میں  آج 29 روزے مکمل ہورہے ہیں اوراگر آج شام کو چاند نظر آتا ہے    تو  ملک کے دیگر حصوں  میں بھی  کل جمعرات کوہی عیدالفطر  منائی جائے گی۔

یاد رہےکہ ساحلی کرناٹک کے بعض علاقوں سمیت کیرالہ میں کل بدھ کو 29 روزے مکمل ہونے پر چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی تھی مگر کہیں پر بھی چاند نظر نہیں آیا، جس  کے بعد مینگلور، اُڈپی  اور بھٹکل سمیت کیرالہ کے  قاضی صاحبان نے اعلان کیا تھا کہ  پورے تیس روزے مکمل کئے جائیں گے ،اور   جمعرات کو عید منائی جائے گی۔  بھٹکل کے ساتھ ساتھ   کمٹہ میں بھی   کل جمعرات کو ہی عید الفطر منائی جائے گی۔ 

ان علاقوں کے ساتھ ساتھ  گلف بالخصوص دبئی، سعودی عربیہ وغیرہ میں  بھی   کل جمعرات کو ہی عید الفطر منائے جانے کا اعلان ہوچکا ہے۔

مساجد میں نماز کی اجازت نہیں ملی:   تنظیم کی  طرف سے بدھ کو ایک پریس میٹ  میں جامع    مساجد میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے لئے انتظامیہ سے مطالبہ کئے جانے  کی بات کہی گئی تھی، اس تعلق سے  تنظیم نے آج  واضح کیا ہے کہ  انتظامیہ کی طرف سے   مساجد میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کی اجازت نہیں ملی ہے ۔  اس ضمن میں بھٹکل کے قاضی صاحبان  مولانا عبدالرب خطیبی ندوی اور مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی نے  مسلمانوں کو ہدایات جاری کی ہیں جس میں انہوں نے کہا ہے کہ  مسلمان اپنی اپنی جگہوں پر ہی  عید کی نماز  ادا کریں   اور مسجدوں میں جمع ہوکر بھیڑ جمع کرنے کی کوشش نہ کریں۔ اپنے پیغام میں  قاضی  صاحبان نے تمام مسلمانوں کو عید کی پُرخلوص مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...