آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار ٹام ہانکس اور ان کی اہلیہ رتا ویلسن کرونا وائرس کا شکار

Source: S.O. News Service | By INS India | Published on 12th March 2020, 8:49 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،12مارچ(آئی این ایس انڈیا)آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار ٹام ہانکس اور اہلیہ رتا ویلسن کرونا وائرس کا شکار۔ اداکار نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ کرونا وائرس کا شکار ہیں۔تفصیلات کے مطابق دو مرتبہ آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والے معروف امریکی اداکار ٹام ہانکس اپنی اہلیہ سمیت کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ٹام ہانکس کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ آسٹریلیا میں موجود تھے جہاں انہیں تھکان محسوس ہوئی۔ اداکار نے بتایا کہ انہیں ٹھنڈ، جسم میں درد اور بخار کی شکایت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ اس وقت پوری دنیا میں کرونا وائرس کی ہوا ہے تو انہوں نے بھی ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا جس پر ان کی رپورٹ مثبت آئی۔تریسٹھ سالہ امریکی اداکار کا کہنا ہے کہ عوامی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے جب تک ضرورت ہو گی وہ خود کو الگ ہی رکھیں گے۔

واضح رہے کہ مہلک کرونا وائرس سے امریکہ میں اب تک 38 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ وائرس کا شکار1135 افراد زیر علاج ہیں۔ وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے امریکہ نے یورپین یونین کے ساتھ ایک ماہ کے لیے تمام سفری رابطے منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے بچنے کی مایوس کن کوشش میں برطانیہ کے علاوہ تمام یورپین ممالک کے ساتھ سفر معطل کر دیں گے۔ حیران کن طور پر امریکی صدر نے برطانیہ کو سفری پابندیوں سے استثنیٰ دیا ہے جہاں کرونا وائرس کے 460 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ووٹنگ کے ذریعے ہانگ کانگ میں علامتی احتجاج

ہانگ کانگ میں لاکھوں شہریوں نے چین کے سرکاری انتباہ کے باوجود ووٹ ڈالے۔ جس کا مقصد جمہوریت نواز لیڈروں کا انتخاب کرنا تھا جو ستمبر میں ہونے والے انتخابات میں اپنے اپنے حلقوں کی نمائندگی کریں گے۔