انکولہ شاہراہ پر ٹول فیس وصولی کی مخالفت : ٹول پلازہ کا گھیراؤ اور مقامی لوگوں کو رعایت کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th February 2020, 8:01 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

انکولہ:12؍فروری(ایس اؤ نیوز)قومی شاہراہ 66کو فورلین میں منتقل کرنے  کاکام ابھی مکمل نہیں ہوا ہے، لیکن   ہٹی کیری میں ٹول فیس وصولی کی جارہی ہے، جس  کی سخت  مخالفت کرتےہوئے ٹپر، کار اور ٹمپو یونین کے لیڈران نے  منگل کو ٹول پلازہ کا گھیراؤ کیا اور سخت برہمی کا اظہار  کیا۔

احتجاجیوں نے کہاکہ مُدگا، چنڈیا، ارگا،  آمدلی اور  شرورکے دیہی علاقوں میں ابھی تک  کام مکمل نہیں ہواہے، پوری سہولیات فراہم نہ کرتے ہوئے اچانک ٹول فیس وصول  کرنا بالکل ناقابل قبول ہے، احتجاجیوں نے اس موقع پر کہا کہ ہم کسی بھی صورت میں فیس وصولی کرنے نہیں دیں گے۔ کے پی سی سی سکریٹری گوپال کرشنا نایک نے  بات کرتےہوئے کہاکہ   چھوٹے موٹے کاموں کے لئے انکولہ سے کاروار کی طرف روزانہ 100سے زائد سواریاں چلتی ہیں،صحیح طورپر  سڑک کی تعمیر کئے بغیر ٹول فیس عائد کرنا ٹھیک نہیں ہے، انہوں نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ   مقامی لوگوں کو فیس سے رعایت دی جائے۔  جواب میں آئی آر بی افسر مورتی نے کہاکہ ابھی تک 75فی صد کام مکمل ہوچکا ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی ہدایات پر ٹول فیس وصولی کی جارہی ہے۔

مقامی لوگوں کو رعایت : احتجاجیوں کے گرم رویہ کو دیکھتے ہوئے آئی آر بی کمپنی کے افسران نے نرم رویہ اختیار کیا۔ افسر مورتی نے بتایا کہ فی الحال مقامی عوام کو ٹول فیس سے رعایت دی جائے گی البتہ شاہراہ کا کام مکمل ہونےکے بعد ٹول فیس وصول کی جائے گی۔

جائے وقوع پر پہنچے کمٹہ اسسٹنٹ کمشنر اجیت نے احتجاجیوں کی شکایات کی سماعت کی۔ اس کے بعد انہوں نے کہاکہ اگلے دودنوں میں آئی آر بی کمپنی اور یونین کے ذمہ داران کے ساتھ ڈپٹی کمشنر اور نگراں کاروزیر کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا جائے  گا، انہوں نے یقین دلایا کہ میٹنگ میں  مسئلہ کے حل کی کوشش کی جائے گی۔

فاسٹ ٹیگ  ناکام :ہوناور تعلقہ کے ہولے گدے ٹول پلازہ پر بھی منگل کو عوام نے ٹول عملے کے خلاف اپنی برہمی کا اظہارکیا۔ فاسٹ ٹیگ  کے ذریعے رقم وصولی کی مشین ٹھیک طرح سے کام نہیں کررہی تھی۔ جس کے نتیجےمیں سواریو ں کو رعایت دینے کے لئے کافی وقت ضائع ہورہاتھا، جس کے چلتے شاہراہ پر سواریوں کی لائن لگ گئی ، سواروں کا صبر برداشت کے باہر ہوگیا تو زبانی تکرار  شروع ہوگئی ۔ اس موقع پر ٹپر مالکان سنگھا کے صدر گنپتی مول منے ، سورج نایک وندیگے ، ٹمپو یونین صدر بالنا نائک، کار اور ٹیکسی مالکان، ڈرائیور سنگھا کے صدر پروین نائک، تلسی داس کامت، روی نایک ، وشال نایک ،موہنی نائک، ماروتی نائک، جیون نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ایک کار سے ایک گولڈ بسکٹ سمیت دو سونے کی سلاخیں برآمد کرتے ہوئے دو لوگوں کو پولس نے کیا گرفتار

بھٹکل میں بدھ کی دیر رات کو بھٹکل ٹاون پولس نے ایک کار پر سے تین گولڈ بسکٹ برآمدکرتے ہوئے  کار پر سوار دو لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے، بعد میں آج جمعرات صبح مزید دو لوگوں کو  تحویل میں لئے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ساحلی کرناٹکا میں موسلادھار بارش؛ انکولہ ۔یلاپور ہائی وے پانی میں ڈوب گیا؛ چلتی کار پرردرخت گرنے سے کاروار کا ایک شخص ہلاک؛ ہوناور کے ولکی میں پانی کمپاونڈوں میں گھس گیا

ساحلی کرناٹکا میں گذشتہ تین چار دنوں سے زوردار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں سے نقصانات کی خبریں آرہی ہیں۔  یلاپور سے ملی اطلاع کے مطابق زبردست بارش کے نتیجے میں انکولہ۔یلاپور ہائی وے  پانی میں ڈوب  گیا ہے۔ یہ سڑک بند ہوجانے سے   انکولہ۔ ہبلی نیشنل ہائی ...

بھٹکل: مرڈیشور میں علاج نہ ملنے سے مریض کی موت۔ ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کے لئے اے سی کو دیا گیا میمورنڈم

دل کا دورہ پڑنے پر مریض کو کورونا وباء کے شک میں مرڈئشور سرکاری اسپتال میں علاج کی سہولت فراہم نہ کرنے سے موت واقع ہونے کا الزام لگاتے ہوئے مریض کے گھروالوں کے علاوہ مقامی افراد نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم دیا جس میں سرکار ی ڈاکٹر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیاگیا ...

کاروار؛ شمالی کینرا میں چار طلبہ نے پاس کیا سول سروس امتحان؛ ضلع میں پہلی مرتبہ 2لڑکیوں کو بھی ملی کامیابی

یونین پبلک سروس کمیشن(یو پی ایس سی) کے تحت منعقد کیے جانے والے امتحان میں امسال شمالی کینرا سے کُل 4طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے۔ جس میں شمالی کینرا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 2لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

بھٹکل میں طوفانی ہواوں کے ساتھ زوردار بارش؛ کئی درخت اُکھڑ گئے، الیکٹرک ٹرانسفارمر سمیت کئی کھمبوں کو نقصان؛ بجلی کی انکھ مچولیاں

بھٹکل میں آج منگل صبح سے طوفانی ہواوں کے ساتھ زور دار بارش کے نتیجے میں کئی علاقوں میں درختوں کے اُکھڑنے کے ساتھ ساتھ بجلی کے کھمبوں کے گرنے اور کئی مقامات پر الیکٹرک ٹرانسفارمر کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئیں جس کی وجہ سے پورا دن  بجلی کی انکھ مچولیاں جاری رہیں۔

بھٹکل میں پرائمری کوویڈ کیئر سینٹرکا خوبصورت افتتاح؛ اب سانس لینے میں تکلیف یا اکسیجن میں کمی پائی جانے پربھٹکل میں ہی فوری ابتدائی علاج ممکن

کوویڈ وبا کے بعد حال ہی میں کئی لوگوں کو سانس لینے میں تکلیف اوربدن میں اکسیجن کی کمی کی وجہ  سے مینگلور شفٹ کیا گیا تھا، بعض لوگوں نے اس دوران  دم بھی توڑ دیا، جبکہ کئی لوگ  صحت مند ہوکر واپس آنے میں کامیاب ہوگئے،  ایک طرف عوام کورونا کے بڑھتے معاملات سے پریشان ہیں تو وہیں ...

کرناٹک سے 40 امیدوار سیول سرویسز امتحان میں کامیاب

کرناٹک سے زائداز 40 امیدواروں نے 2019 کے یونین پبلک سرویس کمیشن (یو پی ایس سی ) سیول سرویس امتحان میں کامیابی حاصل کی اور اب آئی اے ایس ، آئی ایف ایس اور آئی پی ایس اور دیگر میں ملازمت حاصل کریں گے۔

بھٹکل: مرڈیشور میں علاج نہ ملنے سے مریض کی موت۔ ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کے لئے اے سی کو دیا گیا میمورنڈم

دل کا دورہ پڑنے پر مریض کو کورونا وباء کے شک میں مرڈئشور سرکاری اسپتال میں علاج کی سہولت فراہم نہ کرنے سے موت واقع ہونے کا الزام لگاتے ہوئے مریض کے گھروالوں کے علاوہ مقامی افراد نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم دیا جس میں سرکار ی ڈاکٹر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیاگیا ...

بھٹکل میں کل 5 اگست کو 144 نافذ؛ ایودھیا میں رام مندر’شیلا نیاس اور بھومی پوجا‘کے پس منظر میں ریاست کے مختلف علاقوں میں احتیاطی اقدامات

یوپی کے ایودھیا میں 5اگست کو رام مندر کی تعمیر کے لئے ’شیلانیاس اور بھومی پوجا‘کی رسم اداکی جارہی ہے۔ اس پس منظر میں امن وامان اور شانتی بنائے رکھنے کے لئے بھٹکل تعلقہ میں تحصیلدار کی جانب سے دفعہ 144کے تحت 5اگست کی صبح 6بجے سے رات 8بجے تک امتناعی احکامات لاگو کرنے کا اعلان کیا ...

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدارمیا پر بھی کورونا کا حملہ، اسپتال میں داخل

سیاسی لیڈران کے کورونا انفیکشن کی زد میں آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا اور ان کی بیٹی کے کورونا پازیٹو ہونے کی خبروں کے بعد اب ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سدارمیا کے بھی کورونا پازیٹو ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ اس سلسلے ...

منگلورو: ایودھیا میں ’بھومی پوجا‘ کے پس منظر میں 5؍اگست کوشہر میں لاگو ہونگے امتناعی احکامات

ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھنے کی رسم کے تحت 5؍اگست کو ’بھومی پوجا‘ ہونے جارہی ہے۔ اس پس منظر میں سٹی پولیس کمشنر وکاش کمار نے شہر میں دفعہ 144کے تحت امتناعی احکامات نافذ کردئے ہیں۔

کاسر گوڈ: اپنی شادی نہ کروانے سے ناراض شخص نے بیک وقت 4رشتے داروں کو کلہاڈی سے قتل کرڈالا

کمبلے کے قریب پاؤلیکے پنچایت حدود میں ایک شخص نے اپنے چار قریبی رشتے داروں کواپنی شادی کی فکر نہ کرنے کی وجہ سے ناراض ہوکر کلہاڈی سے قتل کر ڈالا۔ اس قاتلانہ حملے سے اس کی ماں بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی جبکہ ملزم کو مقامی لوگوں نے دھر دبوچ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔