پیرالمپکس: طلائی سے چوکے نوئیڈا کے ڈی ایم سہاس، ہندوستان کو دلایا چاندی کا تمغہ

Source: S.O. News Service | Published on 5th September 2021, 11:10 AM | اسپورٹس |

ٹوکیو، 5؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ہندوستانی بیڈمنٹن پیرا کھلاڑی اور گوتم بدھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل یتی راج ٹوکیو پیرالمپکس کے فائنل مقابلہ میں فرانس کے پیرا کھلاڑی لوکاس مزور سے ہار گئے اور انہیں چاندی کے تمغے پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔ بیڈمنٹن کے مردوں کے سنگلز ایس ایل-4 مقابلہ کے فائنل میں میں دنیا کے سر فہرست لوکاس مزور نے 15-21، 21-17، 21-15 سے شکست دی۔ 38 سالہ سہاس نے پیرالمپکس کے بیڈمنٹن ایونٹ میں پرمود بھگت کے سونے کے بعد چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ ان کھیلوں میں ہندوستان کے تمغوں کی تعداد 18 ہو گئی۔

پہلے گیم میں فرانسیسی کھلاڑی نے شاندار آغاز کیا اور اسکور 6-3 کر دیا۔ اس کے بعد، سہاس نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور کھیل کے وقفہ کے وقت 11-8 کی برتری حاصل کر لی۔ اس کے بعد ہندوستانی کھلاڑی نے لگاتار پوائنٹس حاصل کیے اور اسکور 17-12 تک پہنچا دیا۔ لوکاس مزور نے یہاں سے 3 پوائنٹس حاصل کیے لیکن یہ گیم جیتنے کے لیے کافی نہیں تھا۔ بالآخر سہاس نے پہلا گیم 20 منٹ میں جیت کر 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

دوسرے گیم میں بھی مزور نے شاندار آغاز کرتے ہوئے 8-6 کی برتری حاصل کی۔ اس کے بعد سہاس نے لگاتار 5 پوائنٹس لے کر اسکور 11-8 تک پہنچا دیا۔ یہاں سے فرانسیسی کھلاڑی نے شاندار واپسی کی اور 16-16 سے برابری کی۔ اس کے بعد مزور نے مزید 2 پوائنٹس حاصل کیے اور اسکور 18-16 کر دیا۔ بالآخر لوکاس مزور نے دوسرا گیم 22 منٹ میں جیت کر میچ برابر کر دیا۔

تیسرے اور فیصلہ کن گیم میں شروع میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ کھیل کے وقفے کے دوران، سہاس نے 11-10 کی معمولی برتری حاصل کی اور اس کے بعد وہ اپنی لے برقرار نہ رکھ سکے، جبکہ ان کے حریف نے مسلسل پوائنٹس حاصل کر کے 21 منٹ میں تیسرا گیم جیت لیا۔ اسی کے ساتھ ہندوستانی کھلاڑی کا طلائی تمغہ جیتنے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سہاس کے چاندی کا تمغہ جیتنے پر ان ہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، ’’خدمات اور کھیلوں کا شاندار سنگم! سہاس یتی راج نے اپنی غیر معمولی کارکردگی سے ہماری پوری قوم کے تصور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ بیڈمنٹن میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ مستقبل کی کاوشوں کے لیے نیک خواہشات۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...