ہاکی میں ٹیم انڈیا کی شاندار کاردگی، جرمنی کو ہرا کر ’برونز میڈل‘ جیتا، اولمپکس میں ہندوستان کا چوتھا تمغہ

Source: S.O. News Service | Published on 5th August 2021, 10:55 AM | اسپورٹس |

ٹوکیو، 5؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ٹوکیو اولمپکس 2020 میں کانسہ کے تمغہ کے لئے مقابلہ میں ہندوستان نے جرمنی کو 5-4 سے شکست دے دی۔ ٹیم انڈیا کی شروعات خراب رہی لیکن اس نے لگاتار گول کر کے شاندار واپسی کی۔ اس کے بعد جرمنی نے دو گول داغ کر ہندوستان پر دباؤ بنایا لیکن ہندوستان نے یکے بعد دیگر چار گول داغ کر میچ میں 5-3 کی برتری حاصل کر لی۔

جرمنی کی ٹیم نے چوتھے کوارٹر ایک گول داغ کر مقابلہ کو دلچسپ ضرور بنا دیا لیکن آخر میں وہ ایک گول سے پیچھے رہ گئی اور کانسہ کے تمغہ پر ہندوستان کا قبضہ ہو گیا۔ اولمپکس میں ہاکی میں ہندوستان نے 41 سال بعد کوئی تمغہ حاصل کیا ہے۔ ٹوکیو اولمپکس میں اس سے قبل ہندوستان تین تمغے حاصل کر چکا ہے۔ پہلا تمغہ (چاندی) میربائی چانوں نے ویٹ لفٹنگ میں جیتا، دوسرا تمغہ (کانسہ) پی وی سندھو نے بیڈمنٹن میں اور تیسرا تمغہ (کانسہ) لولینا بورگوہین نے مکہ بازی میں حاصل کیا۔

قبل ازیں، جرمنی نے میچ کے پہلے منٹ میں ہی گول کر دیا۔ تیمور اوروز کے اس فیلڈ گول کی مدد سے جرمنی کی ٹیم 1-0 سے آگے ہو گئی۔ ٹیم انڈیا کے پاس اس کا جواب دینے کا موقع تھا لیکن وہ چوک گئی۔ ہندوستان کو اس کے بعد 5ویں منٹ میں پینلٹی کارنر حاصل ہوا لیکن روپندر پال سنگھ گول کرنے میں ناکام رہے۔

پہلے کوارٹر میں جرمنی ہندوستان پر حاوی رہا اور جرمن کھلاڑی بھی کافی پر جوش نظر آئے۔ تاہم ہندوستان نے اس کوارٹر میں بہتر دفاعی گیم کھیلا اور شریجیش نے دو گول بچائے۔ دوسرے ہاف میں ہندوستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہندوستان نے نہ صرف لگاتار گول کئے بلکہ جرمن کھلاڑیوں پر حاوی بھی رہے۔

دوسرے ہاف میں جرمنی کی ٹیم دباؤ میں نظر آئی جبکہ ہندوستانی کھلاڑی گول کی لگاتار تلاش کرتے رہے۔ جس کا انہیں فائدہ بھی ملا اور سمرن جیت سنگھ اور روپندر نے گول داغے۔ تیسرے کوارٹر میں روپندر نے پینلٹی کارنر لیتے ہوئے ہندوستان کے لئے چوتھا گول داغا، جس کے بعد ہندوستان 4-3 سے آگے ہو گیا۔ اس کے فوری بعد سمرن جیت سنگھ نے گول کر کے اس برتری کو 5-3 پر لا دیا۔

آخر میں جرمنی نے ایک اور گول داغ کر میچ کو دلچسپ بنا دیا۔ اس کے بعد جرمنی نے پینلٹی کارنر پر گول کرنے کی کوشش کی لیکن ہندوستانی گول کیپر شریجیش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گول کا دفاع کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...