اترکنڑا میں کورونا کے پھر 6 معاملات آئے سامنے: ہوناور میں چار تازہ معاملات؛ ضلع میں تعداد بڑھ کر ہوگئی 114

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th June 2020, 7:12 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:14؍جون (ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع کے  مختلف تعلقہ جات سے تقریباً  ہرروز کورونا پوزیٹیو کے معاملات سامنے آرہے ہیں ، آج اتوار کو ضلع میں پھر 6لوگوں کو کووڈ-19وائرس سے متاثر ہونے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے ، جس سے ضلع میں اب کورونا سے متاثرین کی تعداد  بڑھ کر 114ہوگئی ہے۔

آج کے تازہ معاملات  کمٹہ (1) ، ہوناور (4) اور ہلیال (1) سے سامنے آئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  کمٹہ میں 62سالہ بزرگ جو تھانہ (مہاراشٹرا)  سے واپس آئے تھے، اُن کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے۔ ہوناور میں 10سالہ لڑکا سمیت  35،61، اور 65 سالہ عورتیں جوممبئی سے لوٹی تھیں چاروں کی رپورٹ کورونا پوزیٹو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ  ہلیال کا ایک 34سالہ شخص جو فلپائن سے لوٹ کر بنگلورو میں کوارنٹائن کی مدت ختم ہونے کے بعد ہلیال پہنچا تھا، اس کی بھی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ متعلقہ افراد جیسے ہی اپنے اپنے شہر پہنچے تھے ان سب کے تھوک کے سیمپل لے کر جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے۔ صحت عامہ کو موصول ہوئی رپورٹ میں متعلقہ افراد میں  کورونا وائرس کی  تصدیق ہوئی ہے ۔

خیال رہے کہ جملہ 114 معاملات میں سے اب تک 93 لوگ صحت یاب ہوکر اسپتالوں سے ڈسچارج ہوچکے ہیں، اس طرح کیمس اسپتال میں اب 21 لوگ روبہ صحت ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...