بھٹکل نوائط کالونی میں نیشنل ہائی وے فورلین تعمیر کی شروعات کے لئے مارکنگ کا کام شروع؛ آتی کرم جگہوں کو خالی کرنے کا حکم

Source: S.O. News Service | Published on 17th September 2019, 9:48 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:17؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)بھٹکل نوائط کالونی میں نیشنل ہائی وے فورلین کی تعمیر شروع کرنے کے لئے آخر کار افسران نے اقدامات کا آغاز کردیا  ہے۔ منگل کی شام تنگنگنڈی کراس سے نوائط کالونی  اور آگے کے  کئی  علاقوں میں  ہائی وے کے لئے درکار جگہوں کی مارکنگ کی گئی ہے اور جن لوگوں نے جگہوں کو آتی کرم کرکے کمپاونڈ کی دیوار  وغیرہ تعمیر کی ہیں ، اُن کو  20 ستمبر تک کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ خود آتی کرم کی ہوئی جگہوں کو  ہائی وے کے کام کے لئے خالی کردیں۔

منگل دوپہر کو آئی آر بی کمپنی کے چند افسران جیسے ہی جے سی بی مشینوں کے ساتھ نوائط کالونی  پہنچے اور زمین کی حصولیابی کے لئے مارکنگ کا کام شروع کیا تو  مقامی لوگ کافی تعداد میں جمع ہوگئے،  بھیڑ کو دیکھتے ہوئے احتیاطی طور پر  پولس کو موقع پر بلایا گیا۔

اس موقع پر قومی شاہراہ کے دونوں کناروں پر رہائش پذیر مکینوں سے کہاگیا ہے کہ وہ 1965کے بعد اپنے زمینات کے حق کے لئے دستاویزات کی بنیا د پر معاوضہ حاصل کرنےو الے  20ستمبر تک اتی کرم جگہوں  (نشان زدہ جگہوں )کو خالی کردیں۔

عدالت کے کمپاونڈ کی دیوار بھی ہائی وے کی نذر: قومی شاہراہ کنارے موجود جے ایم ایف سی عدالت کی کمپاؤنڈ دیوار بھی انہدام کرنے کے لئے عدالت کے منصف کرشناکمار کو اطلاع دی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ اس تعلق سے جج نے تحریر ی طور پر اطلاع دینے کی ہدایت دیتے ہوئے معاملے کو پی ڈبلیو ڈی افسران کے سپرد کردیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...