شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کل 15جنوری کو ہوگامنگلورو میں زبردست احتجاجی مظاہرہ۔ ایک لاکھ افراد شریک ہونے کی توقع

Source: S.O. News Service | Published on 14th January 2020, 11:06 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو14/جنوری (ایس او نیوز) اڈپی ضلع اور جنوبی کینرا کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے مسلم سنٹرل کمیٹی کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے) اور این آر سی کے خلاف  منگلورو میں کل 15/جنوری کودوپہر 2.30بجے شہر سے قریب دس کلو میٹر دور اڈیار کے شاہ گارڈن میدان میں زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوگا جس میں ایک اندازے کے مطابق 1لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔

پروگرام کمیٹی کے صدر کے ایس محمد مسعود نے اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس مظاہرے میں خواتین اوربچوں کو شریک ہونے سے منع کیا گیا ہے۔ پروگرام میں ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر ہرش مندر اور کنن گوپی ناتھن کے علاوہ ریٹائرڈ جسٹس گوپال گوڈا، حقوق انسانی کے ایکٹیوسٹ شیو سندر، ایڈوکیٹ سدھیر کمار مرولی شریک ہونگے اور عوام سے خطاب کریں گے۔

اس کے علاوہ جنوبی کینرا کے قاضی توقیٰ احمد مصلیار،اڈپی ضلع قاضی بیکل ابراہیم مصلیار، الال قاضی فضل کویمّا تنگل، جنوبی کینرا وقف کمیٹی صدر یو کے مونو کاناچوُر، میسورو ہورولنگا پیڈّی مٹھ سری نیان پرکاش سوامی، منگلورو کے بشپ ڈاکٹر پیٹر پال سالدانہ،کیتھولک سبھا کے صدر پال روفی ڈیکوستا،رکن اسمبلی یوٹی قادر، ایم ایل سی بی ایم فاروق، سابق رکن اسمبلی بی ایم محی الدین باوا، سنی یوتھ فیڈریشن اسٹیٹ جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالراشد زینی، کرناٹکا سمستھا مشاورہ اسٹیٹ سیکریٹری یو کے عبدالعزیزداریمی اور دیگر معززین اجلاس میں شرکت فرمائیں گے۔

جناب کے ایس مسعود نے بتایا کہ اس مظاہرے کا بنیادی موضوع یا عنوان ایک ہاتھ میں ہندوستان کا پرچم، دوسرے ہاتھ میں ملک کا آئین،دماغ میں عدم تشدد(اہنسا)اور ہونٹوں پر قومی ترانہ ہوگا۔مظاہرے کے شرکاء کو صرف کمیٹی کی طرف سے فراہم کیے گئے پلے کارڈز اور ہندوستانی پرچم ہاتھوں میں اٹھائے رکھنے کی اجازت ہوگی۔اور تمام شرکاء کو امن بنائے رکھنے اور کسی دوسرے شخص کو تکلیف یا مشقت میں ڈالنے سے باز رہنے کی حد درجہ کوشش کرنی ہوگی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے بی ایم ممتاز علی نے بتایا کہ احتجاجی مظاہرے کے تمام انتظامات مکمل ہوگئے ہیں۔ منگلورو کے کمشنر آف پولیس، انسپکٹر جنرل آف پولیس، اور ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس نے ہم سے درخواست کی ہے کہ مظاہرے کو پوری طرح پرامن طریقے پر منعقد کریں۔ 

پریس کانفرنس کے موقع پر سنٹرل کمیٹی کے نائب صدر ابراہیم کوڈیجال، بی ایم ممتاز علی، سید احمد باشاہ تنگل، جنرل سیکریٹری محمد حنیف اور پریس میٹنگ کے کوآرڈینیٹر منصور احمد آزاد موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...