لوک سبھا انتخابات2019:تنازعات میں پی ایم مودی کی کیدارناتھ یاترا، ٹی ایم سی نے ای سی سے کی شکایت، کہا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th May 2019, 11:17 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20/ مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم مودی کی کیدارناتھ یاترا پر تنازعہ ہو گیا ہے۔ترنمول کانگریس نے پی ایم مودی کے دورے کے لیے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور اس کی شکایت الیکشن کمیشن سے کی ہے۔وہیں مودی آج بدری ناتھ دھام کے دورے پر ہیں۔ الیکشن کمیشن کو اتوار کو لکھے گئے خط میں ترنمول کانگریس نے کہاکہ آخری مرحلے کی پولنگ کے لئے انتخابی مہم 17 مئی 2019 کو شام 6 بجے ختم ہو گئی تھی لیکن پی ایم مودی کے کیدارناتھ دورے کو گزشتہ 2 دنوں سے لوکل اور قومی میڈیا کی طرف ٹیلی ویژن پر نشر کیا جا رہا ہے۔یہ مثالی ضابطہ اخلاق کی بہت بڑی خلاف ورزی ہے۔ترنمول رہنما ڈیریک اوبرائن کے دستخط والے خط میں کہا گیاکہ پی ایم مودی نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ کیدارناتھ مندر کے لئے ماسٹر پلان تیار ہے اور انہوں نے کیدارناتھ میں میڈیا اور وہاں کے لوگوں کو خطاب کیا۔یہ مکمل طور پر غلط اور غیر اخلاقی ہے۔اتراکھنڈ بی جے پی کے ذریعہ سے ہفتہ کو ٹویٹ کی گئی تصویرمیں پی ایم مودی ایک گوفہ میں پوجاکرتے ہوئے دکھائی دیے تھے۔اس دوران انہوں نے بھگوا کپڑے پہنے ہوئے تھے۔الیکشن کمیشن نے پی ایم مودی کو ہمالیہ جانے کی اجازت دی تھی اور کہا تھا کہ ابھی ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔ترنمول نے خط میں لکھاکہ ووٹروں کو براہ راست اور بالواسطہ طور پر متاثر کرنے کے لئے وزیر اعظم کی ہر منٹ کی معلومات کو شیئرکیا گیا۔مودی مودی کے نعرے بھی سنائی دئیے۔ایسا ووٹوں کو متاثر کرنے کے لئے کیا گیا۔یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر اپنی آنکھ اور کانوں دونوں بند کر رکھا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...