ٹیپو سلطان کا یوم پیدائش منانے کا معاملہ عدالت نے شنوائی13؍نومبر تک ملتوی کی

Source: S.O. News Service | Published on 10th November 2019, 11:32 AM | ریاستی خبریں |

میسورو،10؍نومبر(ایس او نیوز) ایڈی یورپا قیادت والی ریاست کی بی جے پی حکومت نے ٹیپوجینتی رد کردی جس کے سبب میسورمیں ٹیپو سلطان شہیدؒ کا یوم پیدائش عالیشان پیمانے پر منانے کا فیصلہ عمائدین شہر نے کیا۔ رکن اسمبلی وسابق ریاستی وزیر تنویر سیٹھ کی قیادت میں منعقدہ مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 10/نومبر کو شہر کے بنی منٹپ میں واقع ٹارچ لائٹ پریڈ میدان میں عالیشان پیمانے پر ٹیپوسلطان شہید کا یوم پیدائش منایا جائے گا۔ اس کے تحت تیاریاں بھی مکمل کرلی گئیں۔ اس دوران جلسے کی جگہ کے لئے منظوری طلب کرتے ہوئے میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے کمشنر کو یاد داشت پیش کی گئی مگر کمشنر نے منظوری دینے سے انکارکردیا۔ موڈا کمشنر کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج بھی کیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر ابھی رام جی شنکر نے ایک دن کی مہلت مانگی اور اعلیٰ افسروں سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد فیصلہ سنانے کی بات کہی۔ بعد میں ٹارج لائٹ پریڈ میدان میں جلسہ منعقد کرنے کے لئے منظوری دینے سے صاف انکارکردیا۔ آج بروز جمعہ رکن اسمبلی تنویرسیٹھ نے دونوں افسروں کے خلاف کرناٹک ہائی کورٹ میں عرضی دائر کردی اور ٹیپوسلطان کا یوم پیدائش منانے کے لئے ٹارچ لائٹ پریڈ میدان فراہم کرنے کی گزارش کی۔ عدالت نے دونوں فریقین کو سننے کے بعدشنوائی 13/نومبر تک ملتوی کردی۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔