ہبلی ۔دھارواڑ قومی شاہراہ پر ٹپر اور منی بس کے درمیان خطرناک  تصادم :12ہلاک ،کئی زخمی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th January 2021, 7:02 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

دھارواڑ:15؍جنوری (ایس اؤ نیوز)  ٹِپّر اور منی بس کے درمیان  پیش آئے ایک خطرناک سڑک حادثےمیں 12لوگوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ کئ لوگ  زخمی ہوگئے۔ حادثہ جمعہ کی علی الصبح اُس وقت پیش آیا جب ہبلی اور  دھارواڑ کے  درمیان واقع اِٹّی گٹّی کے قریب منی بس جس پر 17 لوگ سوار تھے سامنے سے آرہی ریت سے بھری ٹپر سے ٹکراگئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ  منی بس کے پرخچے اُڑ گئے اور بس مکمل طور پر دب گئی اس درمیان  ٹپر پر موجود ریت بھی بس پر جا گری۔

مہلوکین کا تعلق ڈاونگیرہ کے ودیا نگر ، ایم سی سی -اے -بلاک اور ایم سی سی -بی -بلاک سےبتایاگیا ہے۔ اطلاع کے مطابق بس پر سوار  سینٹ پالس کانونٹ اسکول کےپرانے طلبا  گوا کی سیاحت کے لئے نکلے تھے۔

ڈاونگیرہ جے جے ایم میڈیکل کالج کے سنئیر پروفیسر ڈاکٹر روی کمار اوران کی بیوی ، گائناکولوجسٹ ڈاکٹر ویناپرکاش سمیت کل 12لوگ ہلاک ہوئےہیں۔ 17افراد پر مشتمل یہ ٹیم جمعہ کی صبح 30-3بجے ڈاونگیرہ سےنکلی تھی ۔

حادثہ کے بعد کرین کے سہارے سواریوں کو الگ کیا گیا اور زخمیوں کو اسپتال  پہنچایا گیا۔ رپورٹ لکھے جانے تک کئی نعشیں منی بس کے اندر پھنسی ہوئی تھی اور کرین کے ذریعے نعشوں کو باہر نکالنے کا کام جاری تھا۔

حادثے میں کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی  ہے۔ ٹپر نمبر کے اے -22سی 1649اور منی بس نمبر کے اے 64-1316کے دونوں ڈرائیور ہلاک ہوگئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ منی بس پر سوار تمام لوگ دھارواڑ پہنچ کر  ایک دوست کے گھر ناشتہ کرنے  کا پروگرام تھا۔ مگر پورا پروگرام چوپٹ ہوگیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ ٹیم ہرسال اسی موسم میں سیاحت کے لئے جاتی تھی۔ ابھی تک ریاست کے کئی ایک اضلاع  کا سفر ہوچکا تھا۔پہلی مرتبہ متعلقہ ٹیم  بیرونی ریاست کے سفر کے لئے نکلی تھی۔ 

قومی شاہراہ پر موت کا ننگا ناچ : چار ریاستوں کے اہم شہروں کو جوڑنے والی قومی شاہراہ 4پر قریب 27مقامات کو حادثاتی مقام کی حیثیت  سے نشاندہی کی گئی ہے۔ جس میں ہبلی دھارواڑ کے درمیان ایری کوپا بھی شامل  ہے، یہاں نہ سڑک چوڑی ہے  اور نہ ہی حادثے کو روکنے کا مناسب انتظام ہے،  یہی وجہ ہے کہ سیکڑوں لوگ یہاں سڑک حادثے کی بناپر ہلاک ہوتے رہتےہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔