گنگولی توحید انگلش میڈیم اسکول میں معصوم طلبا کے لئے ’ٹنی ٹواٹس‘ثقافتی  پروگرام کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd November 2019, 8:09 PM | ساحلی خبریں |

گنگولی:22؍نومبر(ایس اؤ نیوز)توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی کے مولانا ابوالکلام آزاد آڈیٹوریم میں 20نومبر2019بروز بدھ کو اسکول کے چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کے لئے ’ٹِنی ٹواٹس‘ کے نام پر ایک انوکھے پروگرام کا انعقاد کرتےہوئے انہیں ثقافتی پروگرام کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو پیش کرنے کا موقع دیاگیا۔

ہائی اسکول کی صدر مدرسہ شبانہ فردوس نے پروگرام کی صدارت کی۔ تلور فیملی ٹرسٹ کی ممبر اور نارائن اسپیشل اسکول کی ٹیچر شریمتی منورما سریش مہما ن خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوکر اپنے خیالات کااظہار کیا۔ اور بچوں میں انعامات کی تقسیم کیں۔  

فاطمہ زیب کی تلاوت قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا، فاطمہ سورہ نے حمد، زینب ناخدا نے نعت پیش کیں۔ رخسار بانو نے استقبال کیا تو شریمتی اشوینی نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ محترمہ امینہ مختار اور فاطمہ ثناء اور زیبا مہرین نےثقافتی پروگرام کی  نظامت کی تو محترمہ رزمہ سلمی ٰ نے انعامی حقداروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ شریمتی اکشھتا گوئیکر نے شکریہ اداکیا۔ محترمہ عائشہ رقیہ نے پروگرام کی نظامت کی۔  توحید گرلس پی یو کالج کی پرنسپال شریمتی یشودھا، اسکول کی صدر مدرسہ شریمتی سندھیا اور شریمتی اشوینی ڈائس پر موجود تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...