’’نمو نمو ‘والے جا رہے ہیں اور ’جے بھیم ‘والے آ رہے ہیں: مایاوتی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th April 2019, 8:55 PM | ملکی خبریں |

بدایوں،13؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سماج وادی پارٹی۔بہوجن سماج پارٹی۔راشٹریہ لوک دل اتحاد کی مشترکہ ریلی اترپردیش کے بدایوں میں ہوئی۔اس ریلی میں بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو جم کر نشانے پر لیا۔مایاوتی اترپردیش سے یوگی کی پارٹی کو نہ علی کا ووٹ ملے گا اور نہ ہی میری ذات سے منسلک بجرنگ بلی ۔بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے بتایا کہ ہمیں بجرنگ بلی اس لئے بھی ضروری ہے، کیونکہ یہ ہمارے دلت ذات سے جڑے ہوئے ہیں اور اس کی تلاش میں نے نہیں بلکہ یوپی سی ایم یوگی نے کہا کہ وہ بنواسی ہیں۔میں شکر گزار ہوں کہ یوگی جی نے اس کی معلومات دی۔یوگی کے بجرنگ بلی اور علی والے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ ہمارے علی بھی ہیں اور بجرنگ بلی بھی۔نمو نمو کرنے والے جا رہے ہیں اور جے بھیم والے آ رہے ہیں۔ مایاوتی نے دونوں جماعتوں کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی کے منشور صرف جملے بازی ہے ۔دونوں پارٹیاں وعدے کرتی ہیں۔بی جے پی حکومت میں ملک کی حدود محفوظ نہیں ہیں۔اس دوران اکھلیش یادو اور قومی لوک دل کے صدر اجیت سنگھ بھی موجود رہے۔بتا دیں کہ بدایوں سے اتحاد کی جانب سے متحدہ امیدوار ملائم سنگھ یادو کے بھتیجے اور اکھلیش یادو کے کزن دھرمیندر یادو انتخابی میدان میں ہیں۔اس سے پہلے 11 اپریل کو اتحاد کی پہلی بڑی ریلی سہارنپور کے دیوبند میں ہوئی تھی۔اس ریلی میں بھی تینوں جماعتوں کے سرکردہ لیڈروں نے شرکت کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...