اب وقت آگیا ہے کہ لوگ گھر پر بھی ماسک پہنیں:نیتی آیوگ ممبر وی کے پال
نئی دہلی،27؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) مرکزی وزارت صحت نے پیر کوہندوستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کولے کرپریس کانفرنس کی۔
اس دوران جوائنٹ سکریٹری نے بتایا کہ اس بار کورونا کا انفیکشن پچھلے سال کی نسبت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہ وائرس صرف انسانوں میں پھیلتا ہے، اس سے بچنے کے لئے کووِڈ19 کو مناسب طریقے پر لاگو کرنا پڑتا ہے۔
وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے کہا کہ اس وقت ملک میں کورونا کے 82فیصد مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ جب کہ تقریبا.2 16.25فیصد معاملات یعنی 2813658 معاملات ابھی بھی فعال مقدمات کی شکل میں ہیں، جن پر نظر رکھی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا، اترپردیش، کرناٹک، کیرلا، راجستھان، چھتیس گڑھ، گجرات اور تمل ناڈو ریاستوں سمیت کچھ ریاستوں میں سرگرم کیسوں کی تعداد زیادہ ہے۔ ان ریاستوں میں فی الحال کورونا کے 1 لاکھ سے زیادہ فعال معاملات ہیں۔