سی اوپی14 میں پی ایم مودی، ہندوستان بند کرے گا سنگل یوز پلاسٹک کا استعمال

Source: S.O. News Service | Published on 9th September 2019, 7:48 PM | ملکی خبریں |

گریٹر نوئیڈا،9ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ ہندوستان اگلے چند سالوں میں سنگل یوز پلاسٹک سے مکمل طور چھٹکارا پا لے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹھان لیا ہے کہ ہندوستان میں سنگل یوز پلاسٹک کی کوئی جگہ نہیں ہوگی، اس کے ساتھ انہوں نے دنیا سے بھی ایسا ہی کرنے کی گزارش کی۔اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں منعقد یونائیٹڈ نیشنز کنویشن ٹو جنگی ڈیجرفکیشن (یواین سی سی ڈی) کے 14 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ہندستانی زمین کو مقدس اور اپنی ماں سمجھتے ہیں، لہذا ہماری زندگی میں زمین کی ہمیشہ سے بہت زیادہ اہمیت رہی ہے۔2 سے 13 ستمبر تک چلنے والی اس کانفرنس میں دنیابھر کے وفود آئے ہوئے ہیں۔بتا دیں کہ ہندوستان دو سال کے لئے اس کا شریک چیئرمین ہوگا۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ہندوستان نے زمین کو ہمیشہ اہمیت دی ہے،ہندوستانیوں کے لئے زمین انتہائی مقدس ہوتی ہے، ہم اسے اپنی ماں سمجھتے ہیں۔مودی نے کہا کہ ہندوستانی موسمیاتی تبدیلی اور زمین کے کٹاؤ جیسے مسائل کو لے کر تعاون کرنے میں ہمیشہ آگے رہے گا۔اس کے بعد مودی نے بتایا حکومت پہلے ہی آنے والے سالوں میں ہندوستان میں سنگل یوز پلاسٹک کا استعمال بند ہونے والا ہے۔انہوں نے کہاکہ وقت آ گیا ہے کہ پوری دنیا سنگل یوز پلاسٹک کو گڈ بائی کر دے۔اس سے پہلے وزیر اعظم نے ماحولیاتی تحفظ کے علاقے میں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا۔یہاں وزیر اعظم نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لئے پانی کو محفوظ کرنا بھی ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے اسی لئے آبی وزارت بنائی ہے۔مودی بولے کہ ہماری حکومت نے کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کی سمت میں کئی اقدامات کئے ہیں،ان میں لینڈ ریسٹوریشن اور مائیکرو ارگیشن شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...