بی جےپی لیڈر کے قتل کے بعد کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کا دھمکی آمیز بیان، کہا؛ ’کرناٹکا اب انکاؤنٹر کے لئے تیار ہے‘

Source: S.O. News Service | Published on 30th July 2022, 4:14 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،30؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ساحلی کرناٹکا کے شہر مینگلور کے قریب سولیا میں  ہوئے  بی جے پی لیڈر پروین نیٹارو کے قتل کے بعدایک طرف وزیراعلیٰ بسوراج بومائی نے کہا کہ  سماج دشمن عناصروں سے نپٹنے کے لئے ہمیں اب  یوگی ادتیہ  ناتھ کے نقش قدم پر چلنا ہوگا، وہیں دوسری طرف  وزیرتعلیم  اشوتھ نارائن نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا ہے کہ   ریاست میں لاء ایند آرڈر صورتحال کو  قابو میں رکھنے کے لئے   کرناٹک سرکار انکاونٹر کرنے کے لئے تیار ہے۔

اشوت نارائن نے دھمکی آمیز انداز میں کہا  کہ ’’ریاست میں اب انکاؤنٹر کا وقت آ گیا ہے۔  تاکہ  معصوم اور بے قصوروں کو موت کے گھاٹ اُتارنے والے عناصروں میں ڈر اور خوف پیدا کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ  ’’یہ یقینی بنایا جائے گا کہ مستقبل میں ایسے قتل کے واقعات  پیش نہ آنے پائیں ۔ ‘‘ اشوت نارائن نے کہا کہ  ہم چاہتے ہیں کہ  وہ (دہشت گرد) آئندہ اس طرح کے اقدامات کرنے کے بارے میں خواب میں بھی نہ سوچ سکے۔مزید کہا کہ کرناٹک ایک  ترقی پسند اور ماڈل ریاست  ہے اور ہمیں کسی کی بھی پیروی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔لیکن ہمارے ورکرس چاہتے ہیں کہ  ہمیں بھی یوگی آدتیہ ناتھ کی طرح سخت  بننا ہوگا اور ہماری سرکار   ملزموں کا انکاونٹر کرکے  اُترپردیش ماڈل سے بھی پانچ قدم آگے جانے کے لئے تیار ہے ۔

واضح رہے کہ  بی جے پی لیڈر کے قتل کے بعد کرناٹک میں بی جے پی کارکنان بھی لگاتار مطالبہ کر رہے ہیں کہ ریاست میں ملزمین کی ملکیت پر بلڈوزر چلوائے جائیں اور وکاس دوبے جیسا انکاؤنٹر ہو۔

بتاتے چلیں کہ پہلے مسعود، پھر  پروین اور پھر محمد فاضل کے قتل کے بعد ساحلی کرناٹکا میں حالات کشیدہ ہیں،ساحلی کرناٹکا میں تین لوگوں کے قتل کے بعد وزیراعلیٰ بومائی نے صرف ایک ہی مکان  میں جاکر گھروالوں سے تعزیت کی ہے، جبکہ دو دیگر مسلم نوجوانوں کے قتل پر  بومائی حکومت خاموش ہے ، نہ وزیراعلیٰ کی  طرف سے اُن کے گھر جاکر تعزیت یا افسوس کا اظہار کیا گیا ہے اور نہ ہی متاثرین کو کوئی امداد فراہم کی گئی ہے۔ حالانکہ بی جے پی لیڈر پروین کے قتل  پر معاملہ این آئی اے کے حوالے کرنے کی بھی باتیں کی جارہی ہیں۔ بومائی سرکار کی یکطرفہ کاروائی پر ریاست کے عوام  حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔