منڈگوڈ میں تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ  : دھرم کے نا م پر فساد ات میں اضافہ قابل تشویش

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th December 2019, 9:03 PM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ:15؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)بودھ کا مطالعہ مسلسل کریں گے تو ہی اگلی صدی تک بودھ دھرم کی تہذیب کا عام ہونا ممکن ہے، صدیوں سے جاری نالندہ کی روایات کا تحفظ کرتے ہوئے اس کی پرورش جاری رکھنا فخر کی بات ہے۔  تبت کے دھرم گرو دلائی لامہ نے ان خیالات کااظہار کیا۔

وہ یہاں تعلقہ کے تبتی  کیمپ نمبر 6میں نوتعمیر شدہ ڈریپونگ گومانگ مذاکرہ ہال کا سنیچر کو افتتاح کرنےکے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ مسلسل اور ایماندارانہ مطالعہ ہی سچائی کا راستہ دکھا سکتاہے،جنہوں نے 8ویں صدی میں  بودھ دھرم کی تبلیغ کی ہے انہیں بھولنا ممکن نہیں ہے، بودھ دھرم کے مطالعہ میں مذاکرے کی تعلیم کو اہمیت دئیے جانے کی بات کہی۔ انہوں نے ہندوستان کی تہذیب پر خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کی قدیم تہذیب اور روایات دنیا کے لئے مثالی ہیں،  انہوں نے دنیا کو سچائی، عدم تشدد اور رحم کی تعلیم دی ہے۔موجودہ حالات پر انہوں نےکہاکہ دھرم کے معاملےمیں فساد کے واقعات زیادہ ہورہے ہیں، دنیا میں ہورہے فسادات کو روکنے کے لئے انسانی اقدار کونتیجہ خیز طورپر پھیلنے پر زور دیا۔ انہوں نے عدم تشدد سے کسی کو نقصان نہیں ہونے کی با ت کہی۔ پروگرام میں منگولیا، روس، نیپال سمیت مختلف ممالک کے بودھ دھرم کے ماننے والے شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔