منڈگوڈ : دس دن پہلے ہوئی ہے بدھسٹ بھکشو کی موت - آخری رسومات کے بغیر کی جارہی ہے پوجا 

Source: S.O. News Service | Published on 21st September 2021, 1:07 PM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ ،21؍ ستمبر (ایس او نیوز) یہاں کے تبتی کالونی کے ایک کیمپ میں ایک بزرگ بدھسٹ بھکشو کی موت کو دس دن کا عرصہ گزر چکا ہے مگر بدھسٹ عقیدے کے مطابق ابھی تک اس کے جسم سے روح الگ نہ ہونے کی بات کہہ کر لاش کی پوجا کی جارہی ہے اور آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے جسم سے روح پوری طرح نکل جانے کا انتظار کیا جارہا ہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ تبتی کیمپ کے ایک کمرے میں 9 ستمبر کو ایشی پونتسو کا 90 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ مگر سینئر بھکشووں نے اس کے جسم کے بالکل اندر روح موجود ہونے کی بات کہی ہے اور ایک پلنگ پر لیٹی ہوئی حالت میں پڑی اس لاش کی مسلسل پوجا کی جارہی ہے ۔  صرف کچھ سینئر بھکشو ہی وقفہ وقفہ سے  کمرے کے اندر جا کر معائنہ کرتے ہیں کہ اس مردہ جسم سے روح پرواز کرگئی ہے یا نہیں ۔ بھکشووں کا عقیدہ ہے کہ جسم کی موت ہونے کے بعد بھی "حساس روح" جسم کے اندر موجود رہتی ہے اور جب تک وہ جسم میں جدا نہیں ہوتی تب تک لاش کی آخری رسومات انجام نہیں دی جاتیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...