دبئی سے مینگلور کے لئے تمبے اور بیری گروپ کی جانب سے چارٹرڈ فلائٹ؛ 185 مسافرراس الخیمہ سے پہنچے مینگلور ائرپورٹ؛ بھٹکل کے بھی تھے 38 مسافر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th July 2020, 12:07 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 25 جولائی (ایس او نیوز)  کورونا لاک ڈاون سے متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں پھنسے کنڑیگاس کو واپس وطن روانہ کرنے کے مقصد سے آج تُھمبے  گروپ اور بیریس کلچرل  فورم کی جانب سے  ایک فلائٹ چارٹرڈ کرکے روانہ کی گئی جس میں مینگلور، اُڈپی، اُترکنڑا وغیرہ علاقوں کے 185 مسافر سوار تھے۔ مسافروں میں بھٹکل کے بھی 38 لوگ شامل تھے  جو آج دوپہر بذریعہ بس مینگلور ائرپورٹ سے بھٹکل ہوٹل نیلاور اپارٹمنٹ پہنچا جہاں تمام  لوگوں کو کورنٹائن کیا گیا ہے۔

آئے ہوئے مسافروں نے بتایا کہ فلائٹ پر سوار زیادہ تر مسافر مینگلور اور اُڈپی کے تھے، البتہ اُترکنڑا کے بھی 48 مسافر سوار تھے جس میں  38 مسافر بھٹکل کے، 7 منکی  ، ایک گیر سوپا اور ایک سرسی کا  مسافر شامل ہیں۔

مسافروں نے بتایا کہ فلائٹ آج صبح ہی مینگلور ایرپورٹ پر لینڈ ہوئی، بھٹکلی جماعت المسلمین کے ذمہ داران مینگلور ائرپورٹ پر انہیں ریسیو کرنے موجود تھے،  ناشتہ اور چائے پانی کے بعد وہ بھٹکل کے لئے روانہ ہوئے۔

بعض مسافروں نے بتایا کہ کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے  انہیں ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا، دو ماہ تک خالی   فلیٹ پر پڑے رہے، رہنے کھانے کے لئے بہت زیادہ مسئلہ  پیدا ہوا، ایسے میں پتہ چلا کہ  تُھمبے گروپ کی جانب سے فلائٹ  چارٹرڈ کی گئی ہے، فوری ذمہ داران سے رابطہ کیا اور ہمیں فلائٹ پر سیٹ مل گئی۔ مسافروں نے تھمبے گروپ اور بیری کلچرل فورم کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔