سمریتی ایرانی  کے ہاتھوں عجمان میں  تُھمبے انسٹی ٹیوٹ آف ایس تھیٹکس کا افتتاح ؛ جدید سہولیات اور خدمات کی پیشکش

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th November 2024, 6:25 PM | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

عجمان 25/نومبر (ایس او نیوز)  ہندوستان  کی سابق مرکزی وزیر، سمریتی ایرانی نے عجمان  کے الجُرف علا قے میں تھُمبے میڈی سٹی  کے تھمبے یونیورسٹی اسپتال کا دورہ  کرتے ہوئے  تھُمبے انسٹی ٹیوٹ  آف ایس تھیٹکس (ٹی آئی اے) کا افتتاح کیا۔ اس تقریب کی میزبانی تھمبے گروپ کے بانی صدر ڈاکٹر تھمبے معیدین نے کی، جبکہ اس موقع پر تھمبے گروپ کے نائب صدر برائے صحت، اکبر معیدین تھمبے بھی موجود تھے۔

تُھمبے یونیورسٹی کا دورہ کرتے ہوئے  سمریتی ایرانی نے تھمبے یونیورسٹی اسپتال کے جدید طبی تعلیم، تحقیق اور صحت خدمات کا مشاہدہ کیا، انہوں نے تھمبے انسٹیٹیوٹ آف ایس تھیٹکس کی بھی سیر کی، جہاں جدید ترین ٹیکنالوجی اور سہولیات کے ذریعے ذاتی جمالیاتی  نوعیت کے علاج  کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ یہ انسٹیٹیوٹ جدید ڈرماٹولوجی سے لے کر کاسمیٹک تجدیدی علاج تک ہر سہولت پیش کرتا ہے، جس کا مقصد مریضوں کو  جامع اور معیاری طبی خدمات فراہم کرنا ہے۔

افتتاحی تقریب میں سمریتی ایرانی نے تھمبے گروپ کی طبی شعبے میں نمایاں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا، "میں ڈاکٹر تھمبے معیدین کے ویژن اور طبی تعلیم و خدمات میں ان کی شاندار کارکردگی سے متاثر ہوں۔ تھمبے گروپ کی سہولیات واقعی جدید اور معیاری ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ تھمبے انسٹیٹیوٹ آف ایس تھیٹکس خطے میں جمالیاتی علاج کے لیے نئے معیار قائم کرے گا۔"

تھمبے انسٹیٹیوٹ آف ایس تھیٹکس خوبصورتی اور جدید طبی سائنس کا امتزاج ہے، جہاں مریضوں کو ذاتی دیکھ بھال اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہترین نتائج فراہم کیے جاتے ہیں۔ یہ ادارہ خطے میں جمالیاتی دیکھ بھال کے اعلیٰ معیار کو دوبارہ متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے۔

ڈاکٹر تھمبے معیدین نے سمریتی ایرانی کے دورے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "ہم سمریتی ایرانی کی  امد پر اُن کے بے حد مشکور ہیں۔ ان کی حمایت ہمارے عزم کو مزید تقویت فراہم کرے گی اور ہم صحتی خدمات اور طبی تعلیم میں نئے معیار قائم کرنے کی جانب گامزن رہیں گے۔"

اس موقع پر اکبر معیدین تھمبے نے دبئی میں جمالیاتی علاج کی بڑھتی ہوئے ڈیمانڈ  پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، "دبئی میں جمالیاتی علاج کے شعبے میں غیر معمولی ترقی دیکھنے کو مل رہی ہے، جو رہائشیوں اور سیاحوں دونوں کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

For Report in English, click here

ایک نظر اس پر بھی

شیخ عمار بن حمید النعیمی نے گلف میڈیکل یونیورسٹی کے گریجویشن ڈے میں کی شرکت ۔ 561 طلباء کو دیا گیا اعزاز

 عجمان کے ولی عہد شیخ عمار بن حمید النعیمی نے بدھ، 27 نومبر 2024 کو گلف میڈیکل یونیورسٹی (جی ایم یو) کے 21 ویں گریجویشن تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب تھمبے میڈیسٹی، الجرف، عجمان میں منعقد ہوئی۔

قائد قوم و افتخار قوم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن کے انتقال پر مختلف ممالک اور شہروں میں تعزیتی اجلاس اور تعزیتی قرار دادیں

قائدِ  قوم و افتخارِ  قوم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل  الرحمان عرف سی اے خلیل صاحب جو جمعرات صبح دبئی میں انتقال کرگئے تھے، ان کے انتقال پر ساحل آن لائن کو مختلف ممالک اور شہروں کے ساتھ ساتھ مختلف اداروں، اسپورٹس سینٹروں ، یہاں تک کہ بعض ان کے قریبی دوست احباب کی طرف سے  بھی ...

بھٹکل کی معروف شخصیت ایس ایم سید خلیل دبئی میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

 بھٹکل کی معروف شخصیت اور قومی و ملی رہنما ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن کو دبئی میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔ دبئی اور امارات کے مختلف علاقوں میں مقیم بھٹکل و اطراف کے عوام اور دیگر احباب نے بڑی تعداد میں جنازے میں شرکت کی، جس سے مرحوم کی مقبولیت اور ان ...

دنیا بھر کے 66 ممالک کے ایک ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری

 خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے 66 ممالک کے ایک ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری دے دی۔ حج، عمرہ اور زیارت کے لیے خادم حرمین شریفین کے پروگرام کے حصے کے طور پر  1446ھ کے دوران ان عازمین کی چار گروپوں میں میزبانی کی جائے گی جس پر عمل درآمد اور نگرانی ...

کرناٹک حکومت نے مینگلور سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر تھمبے محی الدین کو طبی تعلیم اور شعبہ صحت میں شاندار خدمات پر نوازا راجیہ اُ تسوا ایوارڈ

مینگلور تعلقہ کے تھمبے سے تعلق رکھنے والے معروف صنعت کار اور طبی خدمات کے ماہر ڈاکٹر تھمبے محی  الدین کو حکومت کرناٹک نے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ریاستی راجیہ اُ تسوا ایوارڈ 2024 سے نوازا ہے۔ یہ ایوارڈ ان افراد کو دیا جاتا ہے جو مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیتے ...

تمل ناڈو میں چٹان گرنے کا بڑا حادثہ، 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

تمل ناڈو کے تروانملا ضلع میں گردابی طوفان ’فینگل‘ کی وجہ سے مسلسل بارشوں کے دوران ایک بڑا سانحہ پیش آیا۔ ایک بھاری چٹان کا ٹکڑا ایک گھر پر گرنے سے 5 بچوں سمیت 7 افراد کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں 4 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں، جنہیں فوراً اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تمل ناڈو کے نائب ...

این سی آر میں فضائی آلودگی کی شدت: نوئیڈا کے بعض علاقوں میں اے کیو آئی 900 سے اوپر

دہلی-این سی آر میں زہریلی فضاء کا عذاب جاری ہے، جس کی وجہ سے لوگ دم گھونٹنے والی فضا میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ فی الحال انہیں کسی قسم کی راحت کی توقع نہیں ہے۔ منگل کی صبح بھی کئی علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) سنگین سطح پر پہنچا۔ سی این کے مطابق، نوئیڈا کے علاقے 125 ...

معیشت کو بہتر بنانے کے لیے نیا نقطہ نظر ضروری: راہل گاندھی کا بیان

کانگریس رہنما اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس نے قومی معیشت کو خراب کر دیا ہے اور عوام بگڑتی ہوئی معیشت کا بوجھ اٹھانے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے حکومت کو مسلسل خبردار کیا ہے کہ ملک کی معیشت کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے اور ...

دہلی میں قانون و انتظامیہ ناکام، خواتین اور کاروباری طبقہ خوفزدہ، کیجریوال کی مرکز پر تنقید

دہلی میں قانون کے نظام کی خراب صورتحال پر عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے ایک بار پھر مرکزی حکومت کی بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی میں ایک خوف کا ماحول چھایا ہوا ہے، خواتین میں عدم تحفظ کا احساس ...