شرالی میں کچرانکاسی مسئلہ : میدانوں میں کچر اپھینکنے والوں پر پنچایت  کی طرف سے قانونی کارروائی کا انتباہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th July 2019, 8:47 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :17؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) کچرا ، گندگی وغیرہ کو کھلے میدانوں میں پھینکنے یا جلانے والوں کے خلاف  شرالی گرام پنچایت نے انتباہ دیا ہے کہ وہ قانونی کارروائی کرے گی۔

اس سلسلے میں پنچایت ممبران اور ترقی جات افسران بدھ کو شرالی گرام پنچایت حدود کے دکانوں پرملاقات کرتے ہوئے انتباہی خط دیا۔ دکاندار جہاں دیکھووہاں کچرا، گندگی نہ پھینکیں۔ اور کچر ا دیتے وقت سوکھا اور کچاکچرا الگ الگ کرکے دیں۔ اسی طرح پلاسٹک کچرا، زمین میں جذب ہونےو الا کچرا اور زہریلا یا نقصاندہ کچروں کو الگ کریں۔ ان سبھی کچروں کو ایک ساتھ جمع کریں تو نکاسی مرکز میں مسئلہ پیدا ہوتاہے، پنچایت کے لئے زائد خرچہ ہوتاہے، شہر کی پاکیزگی متاثر ہونےکی بات کہی ہے۔ اس موقع پر پنچایت کے ممبران انتھونی ڈیکوستھا، وینکٹیش نائک، پنچایت ترقی افسر چندرشیکھر اٹگی وغیرہ موجود تھے۔ خیال رہے کہ شرالی کے کھلے میدانوں میں کچر ا پھینکے جانے سے پیدا ہونےو الے ابتر حالات پر ساحل آن لائن نے رپورٹ شائع کی تھی۔  

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...