سرسی 26/اگست (ایس او نیوز) سرسی میں اومنی کار اور کے ایس آر ٹی سی بس کے درمیان پیش آنے والے ایک المناک حادثے میں تین نوجوان فوت ہوگئے جبکہ دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
حادثے میں موقع پر ہی جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت تنویر (17سال) اور مصطفےٰ (19سال) کے طور پرکی گئی ہے، جبکہ فیروز خان (19سال) کو شدید زخمی حالت میں ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لے جاتے وقت اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ زخمیوں کی شناخت مقبول (19سال) اور سفیان (۹۱سال) کے طور پر کی گئی ہے۔حادثے کا شکار ہونے والے تمام نوجوان سرسی کستوربا نگر کے رہنے والے تھے۔
بتایا جاتا ہے کہ کار میں سوار نوجوان بنواسی سے سرسی کی طرف واپس لوٹ رہے تھے اور کے ایس آر ٹی سی بس مخالف سمت سے آرہی تھی، جو اومنی کار ٹکرا گئی۔سرسی تعلقہ کے گڈی ہلّی کراس کے پاس ہونے والا یہ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار کے پرخچے اڑ گئے ہیں۔
سرسی مضافاتی پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس رجسٹر کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔