تمل ناڈو: موبائل فون دھماکہ سے گھر میں لگی آگ، خاتون اور دو بچوں کی موت

Source: S.O. News Service | Published on 10th August 2020, 10:42 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کرور،10؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) تمل ناڈو کے ضلع کرور واقع رائے نور میں پیر کو موبائل فون میں دھماکے کی وجہ سے ایک گھر میں آگ لگ گئی جس میں جھلس کر ایک ہی کنبے کی ایک خاتون اور اس کے دو بچوں کی موت ہوگئی۔ پولس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کی اطلاع آج صبح ملی جب لوگوں نے گھر سے دھواں نکلتے دیکھا۔پولس نے جائے وقوع سے جلا ہوا ایک موبائل فون برآمد کیا ہے جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فون کے دھماکے کے بعد ہی گھر میں آگ لگی ہوگی۔

ہلاک شدہ کی شناخت متولکشمی اور اس کے تین سال کے دو جڑواں بیٹوں دیکشت اور رکشت کے طور پر کی گئی ہے۔ خاتون اپنے شوہر سے الگ ہوکر وہاں رہتی تھی۔ متولکشمی کی موت جائے وقوع پر ہی ہوگئی جبکہ اس کے دونوں بچوں کو نازک حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔ چونکہ خاتون بھاری قرضوں میں ڈوبی ہوئی تھی اس لئے پولس اس حادثے کے جانچ خودکشی کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ترکی دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنا سیکھے: ہندوستان

 جموں و کشمیر کے حوالہ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترکی کے صدررجب طیب اردگان کے بیان پر اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ  ٹی ایس ترومورتی نے سخت  احتجاج  کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو دوسرے ممالک  کی خودمختاریکااحترام کرنا سیکھنا چاہئے۔

قومی سطح کی سرکاری ایجنسیوں کے بے جا استعمال کی ایک اور بدنما مثال، بنگلوروکے جی ہلی اور ڈی جے ہلی تشدد کی جانچ این آئی اے کے سپرد

بنگلورو کے دیو رجیون ہلی اور کاڈو گنڈنا ہلی علاقوں میں 11/اگست کی شب ایک توہین آمیز فیس بک پوسٹ کے خلاف احتجاج کے دوران پیش آنے والے پرتشدد واقعات کی جانچ کو کرناٹک کی بی جے پی حکومت نے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے سپرد کردیا ہے۔